Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر وارد ہو رہے ہیں

by Indian Times
06/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/05جنوری/یو این آئی/مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں جس دوران وہ سیکورٹی منظر نامے کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ دورے کے دوران وزیر داخلہ اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے۔ ممکنہ دورے کے پیش نظر جموں وکشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر کے متوقع دورے پر آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ جموں میں یونین ٹریٹری کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیں گے جبکہ وہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بھی ملاقی ہونگے۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ دورے کے دوران بھارتیہ جنتاپارٹی کے مقامی لیڈروں کے ساتھ بھی میٹنگ کریں گے جس دوران آنے والے پارلیمانی چناو کے حوالے سے بھی لیڈروں کو ٹاسک دیا جائے گا۔باوثوق ذرائع کے مطابق پونچھ اور راجوری میں دہشت گرد سرگرمیوں میں اضافہ کے بیچ وزیر داخلہ کا جموں وکشمیر کا دورہ غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔بتادیں کہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں پچھلے کچھ ماہ کے دوران دہشت گرد سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ دورے کے دوران راجوری اور پونچھ اضلاع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشن کے بارے میں آگاہی حاصل کریں گے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اتوار کو ایک روزہ دورے پر جموں وارد ہو رہے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سنے

Next Post

امیت شاہ قومی پی اے سی ایس کانفرنس کی صدارت کریں گے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

امیت شاہ قومی پی اے سی ایس کانفرنس کی صدارت کریں گے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS