Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

”جموں و کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں /منوج سنہا

by Indian Times
07/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

”جموں و کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں /منوج سنہا
سرینگر06….جنوری…. ایس این این ….جموں و کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں خود روزانہ بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کو 24 گھنٹے میں ٹھیک کیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ لوگوں کو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جموں کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی فراہمی کی نگرانی کر رہا ہوں جبکہ سرینگر ملک کے باقی حصوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر ابھرا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ” میں ذاتی طور پر ہر شام یو ٹی میں روزانہ کی بنیاد پر بجلی کی سپلائی کی نگرانی کرتا ہوں ۔ میں علاقے کے لحاظ سے بجلی کی فراہمی کی نگرانی کرتا ہوں اور رائے لیتا ہوں“ ۔ انہوں نے مزید کہا ”خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کو 24 گھنٹے میں ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بجلی کی کوئی کمی نہیں ہے“۔خطاب کے دوران ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان کے تبادلہ پر بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اطہر عامر کی متحرک قیادت میں سرینگر ایک بڑی تبدیلی سے گزرا ہے اور اب باقی ہندوستانی شہروں کیلئے ایک رول ماڈل ہے۔انہوں نے کہا ”گزشتہ دو سالوں میں سرینگر نے بہت بڑی تبدیلی دیکھی ہے۔ آج، ہم کہہ سکتے ہیں کہ سرینگر ملک کے بہترین شہروں میں سے ایک بن کر ابھرا ہے“ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لالچوک میں 31 دسمبر کی رات اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ جموں و کشمیر اپنی کھوئی ہوئی شان کو بحال کرنے کی راہ پر گامزن ہے جس کے لیے اسے جانا جاتا تھا۔لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر نے گزشتہ 4 سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر آج پوری قوم کو فخر ہے۔ ہماری مسلسل توجہ ترقی کیلئے خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ جموں کشمیر کے دوبارہ پیدا ہونے والے مواقع تک رسائی حاصل کریں اور ان کا مکمل استعمال کریں۔لیفٹنٹ گورنر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، فلاحی اسکیموں اور تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی نے غریب ترین غریبوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ اس نے پائیدار آمدنی اور معیاری زندگی گزارنے کیلئے عام آدمی کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہونے کے لیے بااختیار اور قابل بنایا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

امیت شاہ قومی پی اے سی ایس کانفرنس کی صدارت کریں گے

Next Post

چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS