Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈاکٹر عابد رشید نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ، طبی سہولیات کا لیا جائیزہ

by Indian Times
11/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر عابد رشید نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ، طبی سہولیات کا لیا جائیزہ
جموں…. انفو…..سیکرٹری صحت اور طبی تعلیم ( ایچ ایم ای ) ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے مریضوں کیلئے دستیاب طبی دیکھ بھال کی سہولیات کا جائیزہ لینے کیلئے اسپتال کے تمام وارڈز کا جامع چکر لگایا ۔ اس موقع پر سیکرٹری موصوف نے جی ایم سی اور ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں جی ایم سی کے بڑے منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد نے اس بات پر زور دیا کہ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ طبی سہولیات اعلیٰ ترین معیار پر پوری اتریں اور ہم کمیونٹی کو صحت کی موثر خدمات فراہم کرنے کے قابل ہوں ۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں طبی خدمات کے معیار کو بڑھانے کیلئے خود کو مصروف رکھیں ۔ انہوں نے طبی پیشہ ور افراد پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے بہتر علاج و معالجے کیلئے اپنے آپ کو ہمیشہ وقف رکھیں ۔ انہوں نے مریضوں کے ساتھ ساتھ حاضرین سے بھی بات چیت کی اور ان سے وہاں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں تفصیلی رائے لی ۔ سیکرٹری نے دورے کے دوران جی ایم سی میں جن اشودی مرکز کا بھی معائینہ کیا اور وہاں ادویات کی دستیابی کا جائیزہ لیا ۔ بعد ازاں سیکرٹری نے جی ایم سی جموں کے گرلز ہوسٹل کا بھی دورہ کیا اور وہاں طالبات کیلئے سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ قبل ازیں ڈاکٹر عابد نے جی ایم سی اور ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں جی ایم سی کے بڑے منصوبوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں پرنسپل جی ایم سی ، چیف انجینئر پی ڈبلیوڈی جموں ، جی ایم سی کے مختلف شعبوں کے ایچ او ڈیز ، جی ایم سی اور اس سے وابستہ اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹس ، تمام ونگز کے ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عابد نے کہا کہ یہ پراجیکٹس صحت کی دیکھ بھال کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ جوش اور جذبے کے ساتھ کام کریں تا کہ جی ایم سی جموں یو ٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ادارہ بن کر ابھرے ۔ انہوں نے جی ایم سی اور ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تمام ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ طبی پیشہ ور افراد کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تا کہ عوام کو مطلوبہ اور بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

آلوک کمار نے ریاسی میں عوامی شکایات کے ازالے کے بڑے کیمپ کی صدارت کی

Next Post

کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی سے ہجرت کرنی پڑی/منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی سے ہجرت کرنی پڑی/منوج سنہا

کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی سے ہجرت کرنی پڑی/منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS