Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی سے ہجرت کرنی پڑی/منوج سنہا

by Indian Times
11/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی سے ہجرت کرنی پڑی/منوج سنہا
جموں/ 10جنوری/یو این آئی/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہاکہ کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی چھوڑنی پڑی۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں حالات بہتر ہو چکے ہیں ، دہشت گردی اپنے آخری مرحلے میں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یونین ٹریٹری میں الیکشن عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یہاں سے واپس چلا جاوں گا۔ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے جموں میں کشمیری پنڈت ملازمین ایسوی ایشن کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے حوالے سے جو فیصلے لئے اس سے یہاں سبھی فرقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنا حق ملا ہے۔منوج سنہا نے کہا :”وادی مشکل وقت سے گزری ہے تاہم اب حالات بہتر ہو چکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔“انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہی ہمارا مشن ہے اور بہت جلد جموں وکشمیر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ان کے مطابق کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے ہی وادی چھوڑنی پڑی۔ منوج سنہا نے کہاکہ دباو میں آکر کشمیری پنڈتوں کو اپنی جائیداد چھوڑنی پڑی لیکن میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ اب حالات کافی بہتر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کی خاطر کشمیری پنڈتوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے.ایل جی منوج سنہا کے مطابق کچھ عناصر راجوری اور پونچھ میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم انہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سرکار نے پی ایم پیکیج و دیگر ملازمین کے حقیقی مسائل حل کرنے کی اور خصوصی توجہ مرکوز کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا:”جموں اور سری نگر میں کچھ لوگ اپنے بیانات بدلتے رہتے ہیں۔“عزت مآب ایل جی نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں منوج سنہا کو جموں وکشمیر میں الیکشن لڑنا ہے لیکن میں انہیں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ مجھے یہاں کوئی الیکشن نہیں لڑنا ہے۔منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی یونین ٹریٹری سے واپس چلا جاوں گا۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈاکٹر عابد رشید نے جی ایم سی جموں کا دورہ کیا ، طبی سہولیات کا لیا جائیزہ

Next Post

متحدہ عرب امارات نے ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دیں/ وزیراعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضد کی بنیاد پر اتحاد کامیاب نہیں ہوگا /وزیر اعظم نریندر مودی

متحدہ عرب امارات نے ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دیں/ وزیراعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS