Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

متحدہ عرب امارات نے ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دیں/ وزیراعظم مودی

by Indian Times
11/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

متحدہ عرب امارات نے ہمارے تعلقات کو نئی بلندیاں دیں/ وزیراعظم مودی
گاندھی نگر/ 10 جنوری /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے جس طرح سے اپنے تعلقات کو نئی بلندی پر پہنچایا ہے، اس کا کافی کریڈٹ صدر شیخ محمد بن زاید کو جاتا ہے آج گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں وائبرینٹ گجرات سمٹ کے افتتاح کے موقع پر مسٹر مودی نے کہا، ”یہ ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ میرے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اس تقریب میں شریک ہوئے۔ وائبرنٹ گجرات میں اس سمٹ میں بطور مہمان خصوصی ان کی موجودگی ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان روز بروز مضبوط ہونے والے خوشگوار تعلقات کی علامت ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ان کے خیالات کو سنا، ہندوستان پر ان کا اعتماد، ان کا تعاون بہت گرمجوشی سے بھرا ہوا ہے۔ جیسا کہ انہوں نے کہا، وائبرینٹ گجرات سمٹ اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلق معلومات اور تجربات کو شیئر کرنے کا ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ اس سمٹ میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے فوڈ پارک کی ترقی، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، جدید صحت کی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کے لیے کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے ہندوستان کے فوڈ انفراسٹرکچر میں کئی بلین ڈالر کی نئی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے جس طرح سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے اس کا بڑا کریڈٹ شیخ محمد بن زاید کو جاتا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیری پنڈتوں کو دہشت گردی کی وجہ سے وادی سے ہجرت کرنی پڑی/منوج سنہا

Next Post

سرکاری وسائل پر غریبوں اورپسماندہ اَفراد کاپہلا حق /لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سرکاری وسائل پر غریبوں اورپسماندہ اَفراد کاپہلا حق /لیفٹیننٹ گورنر

سرکاری وسائل پر غریبوں اورپسماندہ اَفراد کاپہلا حق /لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS