Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

تمام اضلاع میں تیزی سے ہو رہی ہے ترقی /لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا

by Indian Times
17/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ؓٓبارہمولہ….انفو ……..لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بارہمولہ سٹیڈیم کا نام بدل کر جنرل بپن رَاوت کے نام پر عوام کے نام وقف کیا۔اُنہوں نے بہادرسپاہی اور فوجی حکمت عملی ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شمالی کشمیر میں جنرل بپن رَاوت کی مختلف صلاحیتوں میں خدمات اور اَمن، ترقی اور خوشحالی میں ان کی بے پناہ خدمات کو یاد کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی اور سماج کے سبھی طبقوں سے اِجتماعی کوششوں پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی فائدہ اُٹھانے والا پیچھے نہ رہ جائے۔ اُنہوں نے 38 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔اُنہوں نے کہا کہ پورے جموں وکشمیر یوٹی میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے دوران شہریوں کی شرکت اُس تبدیلی کی عکاس ہے جو گزشتہ چند برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں ہوئی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ تمام اَضلاع میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور دیہی جموں کشمیر تصور سے بالاتر ہو گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم عوام کی اُمیدوں اور اُمنگوں کو بڑی حد تک پورا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس بہتر معیارِ زندگی اور ترقی کے مساوی معاشی مواقع میسر ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ نئے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق،علمی معیشت اور سکیموں کی صد فیصد تکمیل حاصل کرنے کے لئے ہماری کوششیں جموں و کشمیر کو اس کی تقدیر کے حصول کو یقینی بنائیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ ضلع کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اہم اَقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں ایک نئے سیاحتی سرکٹ کی ترقی پر جاری کام سے منڈاجی ، لاڈو ، کازی ناگ ، راج پورہ ، رام پورہ اور اوڑی جیسے علاقوں کو فائد ہ ہوگا اور مقامی معیشت کو فروغ ملے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے وادی میں برف باری کی اُمید ہے کیوں کہ یہ اس موسم میں سیاحت اور بجلی کے منصوبوں کے لئے اہم ہے۔اُنہوں نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اور مختلف سرکاری سکیموں کے تحت فائدہ اُٹھانے والوں کو منظوری نامے سونپے ۔ اُنہوں نے اَفسروں اور شہریوں کو’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘ کا حلف دِلایا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع کے دیہی علاقوں کے لئے کوڑا کرکٹ اُٹھانے والی گاڑیوں کے بیڑے کو بھی ہر ی جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اُنہوں نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس کے مظاہرے کو خصوصی طور پر سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے آج جن پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا ان میں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ٹنگمرگ کے لئے آفس رہائش ، ڈبلیو ایس ایس اگلر، سگی پورہ رزاق پورہ، اچابل دوآبگاہ، گنڈ دلوش، غنی وانی منچود میں واٹر سپلائی سکیموں کی تعمیرنو کا کام، سب سٹیشنوں اور ڈسٹرکٹ میں ایل ٹی و ایچ ٹی نیٹ ورک کی بہتری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پٹن میں ماڈل سکول شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جن منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ان میں شیخ العالم ؒسٹیڈیم میں فٹ بال کے لئے ایسٹرو ٹرف، 8۔ تلی بل سوپور میں لین سنتھیٹک ایتھلیٹک ٹریک سرفیس، جنرل بپن راوت سٹیڈیم کے لئے بلو مولڈ کرسیوں کی تنصیب، بارہمولہ میں مشروم کے فروغ کے لئے( ایچ اے ڈی پی) کے تحت پبلک سیکٹر میں سپون پروڈکشن لیبارٹری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اتھورا میں لیبارٹری بلاک شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ، جی او سی 15 کورلیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی، آئی جی پی کشمیرودھی کمار بردی، صوبائی کمشنر کشمیروِجے کمار بِدھوری،سیکرٹری اَمورنوجوان و کھیل کود محکمہ سرمد حفیظ،ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا، سیکورٹی فورسز، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران،پی آر آئی کے سابق ارکان، نوجوانوں اور لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بڈگام نے کی ہشرو چاڈورہ میں عوامی دربار کی صدارت کھیلوں کے میدان کا کیا افتتاح

Next Post

چیف سیکرٹری نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی عمل آوری کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی عمل آوری کا لیاجائزہ

چیف سیکرٹری نے ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت منصوبوں کی عمل آوری کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS