Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پریرنا پوری نے سندر بنی میں میگا ایونٹ میں شرکت کی اور سرکاری سکیموں کی صد فیصد تکمیل پر زور دیا

by Indian Times
17/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری…….انفو………کمشنرسیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پریرنا پوری نے سندربنی بلاک میں جاری ”وِکست بھارت سنکلپ یاترا “کے ایک حصے کے طور پر متعدد سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ ایک میگا پبلک رَسائی پروگرام میں شرکت کی۔ اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت اور دیگر اعلیٰ اَفسران بھی موجو دتھے۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری نے خطاب کرتے ہوئے سرکاری سکیموں کے بارے میں معلومات کی فراہمی، بیداری کو فروغ دینے اور اِستفادہ کنندگان کے ساتھ براہ راست بات چیت کرکے عام لوگوں کو بااِختیار بنانے میں اس اَقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانا کہ ہر ایک کو حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں کے دائرے میں لایا جائے، اِس عوام دوست اَقدام کا ایک بنیادی مقصد ہے اور ہم سب کو اس مقصد کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔پریرنا پوری نے تمام سکیموں کی جامع کوریج حاصل کرنے اور عوام میں بیداری بڑھانے میں موبائل’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ وین کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ فعال نقطہ نظراِس بات کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کی لگن کو ظاہر کرتا ہے کہ کوئی بھی اہل فرد تبدیلی کی سرکاری سکیموں کے بارے میں بے خبر نہ رہے۔اُنہوں نے ہر اِستفادہ کنندہ تک پہنچنے کے لئے حکومت کے عزم پر زور دیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مستفید سرکاری سکیموں کی صد فیصد تکمیل کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے خراب نیٹ ورک کنکٹویٹی کے مسئلے کے بارے میں عوام کو یقین دلایا کہ حکومت مارچ 2024ءتک اس تشویش کو دور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اُنہوں نے حکومت کی مختلف آن لائن خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل اِنٹرونشن کے ذریعے عوامی خدمات کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے متعدد اَقدامات پر غور کر رہی ہے ۔اُنہوں نے سرکاری محکموں کی جانب سے فراہم کی جانے والی آن لائن خدمات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو ایسی خدمات کی دستیابی اور فوائد سے آگاہ کریں۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے وکست بھارت سنکلپ یاترا وین کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جو مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ وین میں وزیر اعظم کی تقاریر کی ویڈیوز، فائدہ اٹھانے والوں کی تعریفیں اور معلوماتی کلپس دکھائے گئے تاکہ حکومتی اقدامات کے بارے میں تفہیم کو بڑھایا جاسکے۔اِس تقریب کے دوران جن اہم سکیموں پر روشنی ڈالی گئی ان میں پی ایم سوندھی، پی ایم وشوکرما یوجنا، پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم اجولا یوجنا، سٹارٹ اپ انڈیااوراسٹینڈ اَپ انڈیا، آیوشمان بھارت، پی ایم آواس یوجنا (اربن)، ایس بی ایم (اربن)، پی ایم ای بس سیوا، امرت، امرت، پی ایم بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا، اُجالا یوجنا، سوبھاگیہ یوجنا، ڈیجیٹل پے منٹ اِنفراسٹرکچر، کھیلو اِنڈیا، آر سی ایس: اُڑان، وندے بھارت ٹرینیں، امرت بھارت سٹیشن سکیم اور آیوشمان بھارت پی ایم جے اے وائی ،پی ایم جی کے اے وائی، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم، پی ایم آواس یوجنا رورل، پی ایم اجولا یوجنا، پی ایم کسان سمن، پی ایم وشوکرما، کے سی سی، پی ایم پوشن ابھیان، جل جیون مشن اور ایس وِی اے ایم آئی ٹی اے جیسی دیہی سکیمیں شامل ہیں۔بعد ازاں، پریرنا پوری نے تقریب میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا جس میں ان کی متعلقہ سکیموں پر روشنی ڈالی گئی جس میں اِقتصادی ترقی اور عوامی بہبود کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اَقدامات کی بصری پرزنٹیشن پیش کی۔سندربنی بلاک میں منعقدہ تقریب میں ضلع کے اندر ثقافتی تنوع اور فنکارانہ صلاحیتوں کو ظاہر کرتے ہوئے ایک متحرک ثقافتی بونانزا کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ اِس کے علاوہ شرکا¿نے جامع ترقی اور قوم کی تعمیر کے مقصد کے تئیں اپنے عزم کو مستحکم کرنے کے لئے ’وِکست بھارت ‘کا عہد لیا۔دریں اثنا، مختلف سرکاری سکیموں سے مستفید ہونے والوں نے”میری کہانی، میری زبانی“ پہل کے تحت ان کی زندگی پر اَقدامات کے ٹھوس اثرات کو اُجاگر کرتے ہوئے اَپنے تجربات کااِشتراک کیا۔ تعلیم اور ہیلتھ کیئر تک بہتر رسائی سے لے کرلائیولی ہڈ کی مدد تک، فائدہ اُٹھانے والوں نے مثبت تبدیلی اور بااِختیار بنانے کی کہانیاں بیان کیں۔دورانِ تقریب عوامی نمائندوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے تیار کردہ سرکاری سکیموں کا جائزہ لینے کے علاوہ کمیونٹی کی کثیر الجہتی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے مختلف حکومتی اَقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔تقریب کے دوران شرکا¿کی جانب سے مختلف مسائل اور خدشات کا اظہار کیا گیا جن میں سرحدی پنچایتوں بشمول سائر مکری اور بھوانی میں نیٹ ورک کا مسئلہ، نوشہرہ سے جھنگر روڈ کو چوڑا کرنا، اضافی بارڈر بنکرز، بھوانی ہائر سیکنڈری سکول کے قریب ایک اوور ہیڈ برج اور دیگر شامل تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر ضلع میں شروع کی جانے والی بہت سی سرگرمیوں کا ذکر کیا۔ اُنہوں نے مختلف سرکاری سکیموں اور اقدامات کو مو¿ثر انداز میں عملانے میں ضلعی اِنتظامیہ کے عزم پر زور دیا۔تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر سندربنی، ڈی ایف او نوشہرہ، اے ڈی سی نوشہرہ، سی پی او، ایس ای ہائیڈرولک، سی اے ایچ او، ڈی ایس ایچ او، سی ایم او، ڈی پی او، ڈی ایم او، ایگزیکٹیو اِنجینئر جل شکتی اور ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ڈی ڈی راجوری کے علاوہ دیگر ضلعی افسران اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مندیپ کور نے شہری بلدیاتی اِداروں کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

ریحانہ بتول نے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ریحانہ بتول نے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کا لیاجائزہ

ریحانہ بتول نے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS