Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بجلی پروجیکٹوں کو چلانے کیلئے برفباری ضروری/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
17/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بجلی پروجیکٹوں کو چلانے کیلئے برفباری ضروری/ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا
سرینگر16جنوری۔۔۔۔۔۔۔ ایس این این۔۔۔۔۔۔۔۔ جموں کشمیر میں سیاحتی شعبہ ترقی کررہا ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے امید ظاہر کی کہ چلا کلان میں خشکی کا روزہ جلد ٹوٹ کربرفباری ہوگی اور کہا کہ بجلی پروجیکٹوں کو چلانے کیلئے برفباری ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ او بی سی طبقہ کیلئے ریزرویشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی جموں کشمیر میں اربن لوکل باڈیز اور پنچایتوں کے انتخابات منعقد ہونگے ۔ سٹار نیو ز نیٹ ورک ( ایس این این ) کے مطابق بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت خشک سردی کا راج ہے۔ انہوں نے کہا ”میں خدا سے برف کیلئے دعا کرتا ہوں کیونکہ بجلی پروجیکٹوں کو چلانے کیلئے برف باری ضروری ہے، ورنہ وہ ناکارہ ہو جائیں گے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے برف باری بھی ضروری ہے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ سال 13 لاکھ سیاحوں نے گلمرگ کا دورہ کیا تھا اور وہاں برف باری ایک خاص توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ ضلع میں چھ نئے مقامات کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے لیکن برف کی غیر موجودگی میں سیاح دور رہنے کو ترجیح دیں گے۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ”او بی سی کو تحفظات مکمل ہونے کے بعد جلد ہی اربن لوکل باڈیز (یو ایل بی) اور پنچایتوں کے انتخابات شروع کیے جائیں گے“۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں کام جاری ہے اور ایک بار جب یہ عمل ختم ہو جائے گا، اربن لوکل باڈیز اور پنچایتوں کے انتخابات کرائے جائیں گے۔لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 26 جنوری یوم جمہوریہ کو جھنڈا اونچا رہے ہمارا پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ بارہمولہ کا آسمان ترنگا سے بھر جائے۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ ضلع نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہر محاذ پر ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کافی حد تک عوام کی امیدوں اور امنگوں پر پورا اترنے میں کامیاب رہے ہیں۔ لوگوں کے پاس بہتر معیار زندگی اور ترقی کے مساوی معاشی مواقع ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ریحانہ بتول نے محکمہ اطلاعات کے کام کاج کا لیاجائزہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے ستیش وِمل کی کتاب” اِنتخاب کلام راہی “ جاری کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے ستیش وِمل کی کتاب” اِنتخاب کلام راہی “ جاری کی

لیفٹیننٹ گورنر نے ستیش وِمل کی کتاب” اِنتخاب کلام راہی “ جاری کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS