Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے/وزیر اعظم نریندر مودی

by Indian Times
18/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر17..جنوری ……ایس این این…….. بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کے پاس تیز رفتار ترقی کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ اور مستقبل کیلئے ایک واضح نظریہ ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی اب محض ایک سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے جو سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک ( ایس این این ) کے مطابق کوچی میں میرین ڈرائیو پر ’شکتی کیندروں‘ کے تقریباً 6,000 انچارجوں کی پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے شہریوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے کیلئے اپنی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے متنوع اقدامات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ نو سالوں میں ہندوستان میں تقریباً 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ”اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم نے ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے جو سمت اختیار کی ہے، وہ درست ہے“۔انہوں نے مزید کہا ”بی جے پی ہندوستان کی واحد پارٹی ہے جس کا تیز رفتار ترقی اور مستقبل کیلئے واضح نظریہ کا ثابت شدہ ٹریک ریکارڈ ہے“۔وزیر اعظم نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو یہ پیغام دیں کہ کیرالہ میں ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کا ٹریک ریکارڈ بدعنوانی کی تاریخ کا مترادف ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے پارٹی لیڈران و کارکنوں پر زوردیا ہے کہ وہ سرحدی دیہاتوں علاقوں کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں سے بات چیت کرنے مسائل کو حل کرنے اور ان کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں ۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کا بہترین دور آ رہا ہے اور “ہمیں اس کی ترقی کے لئے خود کو وقف کرنا چاہئے”۔وزیر اعظم مودی نے اجتماع سے کہا کہ بی جے پی اب محض ایک سیاسی تحریک نہیں ہے بلکہ ایک سماجی تحریک بھی ہے جو سماجی و اقتصادی حالات کو بدلنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

منوج سنہا کی شری گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پورب پر لوگوں کو مبارک باد

Next Post

سیکرٹری اِمداد باہمی نے سپر بازار جموں کے مختلف دکانوں کا اچانک کیامعائینہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری اِمداد باہمی نے سپر بازار جموں کے مختلف دکانوں کا اچانک کیامعائینہ

سیکرٹری اِمداد باہمی نے سپر بازار جموں کے مختلف دکانوں کا اچانک کیامعائینہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS