Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

بھوپندر کمار نے پونچھ میں عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
26/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بھوپندر کمار نے پونچھ میں عوامی دربار کی صدارت کی
پونچھ….انفو……محکمہ تعمیراتِ عامہ ( آر اینڈ بی ) کے سیکرٹری بھوپندر کمار نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک عوامی دربار بلایا ۔ دربار کے دوران ڈی ڈی سی اور عوام نے انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے جلد ازالے کی مانگ کی ۔ پونچھ اور مینڈھر میں منی سیکٹریٹ کی تکمیل ، بفلیاز سرنکوٹ سڑک کی تعمیر ،بہرام گالہ میں ٹرانزٹ کیمپ اور دیگر کئی مسائل پیش کئے گئے ۔ ڈی ڈی سی ممبران اور سابق پی آر آئی نے اپنے اپنے علاقوں کے مسئلے کے حوالے سے میمورنڈم بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نے مزید کہا کہ اس طرح کے پبلک آو¿ٹ ریچ پروگراموں کا انعقاد انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک پُل کا کام کرتا ہے جس سے ضلع میں ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے متعلقہ اداروں کو سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کے ڈی پی آر کے مطابق معیار کو یقینی بنانے اور تصریحات پر عمل کرنے کی ہدایت دی اور ایکس ای اینز کو نان پرفارمنگ کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ بھوپندر کمار نے حالیہ برسوں میں سڑک کی تعمیر اور بلیک ٹاپنگ کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ کو اجاگر کیا ۔ سیکرٹری موصوف نے دور دراز علاقوں میں رابطوں کو ترجیح دینے کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ فوری کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے بھوپندر کمار نے یقین دلایا کہ دربار سے تمام عوامی معلومات کو ریکارڈ کیا جائے گا اور قابلِ عمل منصوبوں میں ضم کیا جائے گا ۔ عوامی دربار میں دیگر کے علاوہ ڈی ڈی سی چئیر پرسن پونچھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ ، اے ڈی ڈی سی پونچھ ، چیف انجینئر پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، ایکس ای این کے علاوہ ضلعی اور سیکٹورل افسران اور عوام کے وفد نے شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

نیشنل گرل چائلڈ ڈے:بچیاں ہمارے مستقبل کی لیڈر ہیںمنوج سنہا

Next Post

75 ویں یومِ جمہوریہ پر لیفٹنٹ گورنر کی مبارکباد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
75 ویں یومِ جمہوریہ پر لیفٹنٹ گورنر کی مبارکباد

75 ویں یومِ جمہوریہ پر لیفٹنٹ گورنر کی مبارکباد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS