امیت شاہ نے جموں سمارٹ سٹی کیلئے اِی۔ بس خدمات کا کیاآغاز
نئی دہلی…..انفو/25جنوری /مرکزی وزیر داخلہ و کوآپریشن امیت شاہ نے 75ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بذریعہ ورچیول موڈ جموں سمارٹ کے لئے اِی ۔ بس خدمات کا آغاز کیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے مشترکہ مسابقتی اِمتحانات سے منتخب جموں و کشمیر کے 209 اُمیدواروں کو تقررنامے بھی سونپے اور اِس موقعہ پر 885 ہمدردانہ تقرری نامے جاری کئے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اَپنے خطاب میں جموں و کشمیریوٹی کی مجموعی ترقی کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ آج جموں وکشمیر یوٹی کے لوگوں کے لئے وقف کردہ 100 اِی۔ بسیں جموں شہر اور منسلک علاقوں میں سمارٹ موبلیٹی کو تبدیل کریں گی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنائیں گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج 885 ہمدردانہ تقرری نامے جاری کئے گئے جو شہدا¿ کے اہل خانہ اور محنتی ملازمین کو باوقار زندگی گزارنے کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کو یقین دِلایا کہ وہ باقی معاملوں کی ہمدردانہ تقرریوں کے عمل کو تیز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ”ہر آنکھ سے آنسو پونچھنا اور ہرکنبے کے لئے خوشگوار اور کامیاب زندگی کو یقینی بنانا ہمارا عزم ہے۔“اِ س موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سماج کے ہر طبقے بالخصوص جموں کشمیر کے نوجوانوں کو سماجی و اِقتصادی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے جموں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ 24 جنوری کو ایک ہی دن میں 94,680 نوجوانوں کو فراہم کردہ اَنٹرپرینیورشپ اور خود روزگار کے مواقع نے جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر اور شفاف بھرتیوں نے جموں و کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو اَپنی تقدیر خود بنانے کے قابل بنایا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگست 2019 ءکے بعد 31,830 تقرریاں کی گئیں اور 12,264 اَسامیوں کے لئے بھرتیوں کا عمل جاری ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی رہنمائی میں ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کی صلاحیتوں اور خوابوں کو پورا کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔مرکزی وزیر ہیوی اِنڈسٹریز ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے، رُکن پارلیمان جُگل کشور شرما اور اِنجینئر غلام علی کھٹانہ،مرکزی داخلہ سیکرٹری اَجے کمار بھلہ ،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر یوٹی کی اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ موجود تھے ۔





