Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کڑے سیکورٹی انتظامات کے بیچ یوم جمہو ریہ کی تقاریب اختتام پذےر

by Indian Times
27/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کڑے سیکورٹی انتظامات کے بیچ یوم جمہو ریہ کی تقاریب اختتام پذےر
سرینگر…..26جنوری….سی این ایس…..سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات منائی گئیں۔ جموں وکشمےر مےں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی جہاں پر لیفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے قومی جھنڈا لہرایا جبکہ سرینگر میں واقع بخشی اسٹیڈیم میںلیفٹیننٹ گورنر کے مشیربھٹناگرنے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور مرکزی نیم فوجی دستوں، جموں وکشمیر پولیس، ہوم گارڈس اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے دستوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے مارچ پاسٹ کی سلامی لی۔ ےوم جمہورےہ کی سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں منعقد ہوئی جہاں پر لےفٹنٹ گورنر منہوج سنہا نے قومی جھنڈا لہرایا۔ مولانا آزاد سٹیڈیم جموں میں منعقدہ اس تقریب میں ایل جی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ مارچ پاسٹ میں فوج، سرحدی حفاظتی فورس، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے علاوہ جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے مرد و خواتین، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس، جے اینڈ کے فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جے اینڈ کے فارسٹ پروٹیکشن فورس، سابق فوجیوں، این سی سی، بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈس، فوج، بی ایس ایف، ریاستی پولیس، آرمڈ پولیس کے چاک و چوبند دستوں کے علاوہ سکولی بچوں نے شرکت کی۔اس تقریب میں سابق ارکان قانون ساز کونسل واسمبلی، ریاستی ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سول و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، فوج کے افسران، سیاسی و سماجی کارکنوں، معزز شہری، ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور عام لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر مقامی سکولوں سے تعلق رکھنے والے سینکٹروں طلباء نے قومی یکجہتی کے موضوع پر مختلف رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے۔ کئی سکولی بچوں نے”بھارتیم“ اور سی آر پی ایف ہیڈ کوارٹرس بن تالاب جموں کے جوانوں نے”کھرگم“ پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا اور دادِ تحسین حاصل کی۔فوج کے جوانوں نے فوجی ہتھیاروں و سازو سامان، ائیر فورس نے ہوائی کرتب اور جموں وکشمیر کے جانبازوں نے موٹر سائیکوں پر کرتب دکھائے۔ اس موقعہ پر موجود لوگوں نے تالیاں بجا کر آن کا حوصلہ بڑھایا۔ ادھر سرینگر کے بخشی سٹیڈیم میں جمعہ کو یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ ا±مڈ آئی ہے۔پچھلے سالوں کے برعکس، جب عوام کی شرکت محدود تھی اور حفاظتی اقدام کے طور پر انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا تھا، رواں سال کی تقریب روایت سے ہٹ کر صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بدھوری نے عوام کے اراکین کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔پریڈ کا مشاہدہ کرنے کیلئے مرد و خواتین سمیت شائقین سٹیڈیم کے باہر قطار میں کھڑے نظر آئے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹرنیٹ کی معطلی کے بغیر، ماضی کی روایات سے ہٹ کر امسال بھاری تعداد میں لوگوں نے شرکت کیوادی کے دوسرے اضلاع میں یوم جمہوریہ کی تقریب انعقاد کئے گئے جس میں ڈسڑکٹ بڈگام، کپواڑہ، کولگام، پلوامہ، شوپیان، اونتی پورہ، بارہ مولہ، اننت ناگ، سوپور، اور ہندواڑہ میں بھی75یومہ جمہوریہ کے موقعہ پر قومی جھنڈا لہرایا گیا اور پریڈ پر سلامی لی گئی۔ ان تقریبات میں اسکولوں اور کالجوں سے وابستہ طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ کلچرل پروگرام پیش کئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر بھٹناگر نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بخشی سٹیڈیم سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

Next Post

پہلا ڈوگری کوی سمیلن جلد ہی جموں و کشمیر میں منعقد ہو گا / ایل جی سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پہلا ڈوگری کوی سمیلن جلد ہی جموں و کشمیر میں منعقد ہو گا / ایل جی سنہا

پہلا ڈوگری کوی سمیلن جلد ہی جموں و کشمیر میں منعقد ہو گا / ایل جی سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS