Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے ڈنسال میں بلاک دیوس کی صدارت کی

by Indian Times
28/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے ڈنسال میں بلاک دیوس کی صدارت کی
جموں…انفو………..ڈنسال بلاک ہیڈ کوارٹر میں ایک انٹرایکٹو بلاک دیوس پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام منعقد کیا گیا جہاں پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈی ویدیا نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ مقامی باشندوں کے مسائل اور مطالبات سُنے اور انہیں بروقت حل کرنے کا یقین دلایا ۔ پروگرام میں ڈی ڈی سی رُکن شمیم بیگم ور پی آر آئی کے سابق اراکین نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کا مقصد لوگوں کو اپنے خدشات اور خواہشات کو براہ راست حکام تک پہنچانے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیاءکرنا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر جموں ، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ، اے سی ڈی ، ایس ڈی پی او نگروٹہ ، بی ڈی او ، تحصیلدار اور دیگر ضلعی افسران اور اہلکار بھی عوامی رسائی کا حصہ تھے ۔ عوام کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ بڑے مسائل میں مقامی لوگوں کی آمدورفت اور نقل و حرکت پر ٹول پلازہ سے متعلق مسائل ، تازہ راشن کارڈز کی تشکیل ، پانی کی فراہمی ، بلاک میں طبی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت اور سڑک رابطے کی بہتری شامل ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے لوگوں کو یقین دلایا کہ یو ٹی اور ضلع انتظامیہ ان مسائل پر انتھک کام کرے گی ۔ انہوں نے ڈی ڈی سی سے درخواست کی کہ وہ این ایچ اے آئی اور جل شکتی کے محکموں کے ساتھ مل کر کام کریں ، صحت اور تعمیرات عامہ کے مسائل پر متوازن حل نکالیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ حکام کی شمولیت سے طے شدہ ترجیحات پر ضلعی بجٹ کے تحت فنڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ کمشنر سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے متنوع ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یشا مدگل نے درب شالہ کشتواڑ میں عوامی دربار کی صدارت کی

Next Post

پریرنا پوری نے رام بن کا دورہ کیا ، عوامی دربار کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پریرنا پوری نے رام بن کا دورہ کیا ، عوامی دربار کی صدارت کی

پریرنا پوری نے رام بن کا دورہ کیا ، عوامی دربار کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS