Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

پریرنا پوری نے رام بن کا دورہ کیا ، عوامی دربار کی صدارت کی

by Indian Times
28/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

رام بن….انفو………کمشنر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری نے رام بن کا دورہ کیا تا کہ عوام کے مسائل اور مطالبات سُننے کے علاوہ ضلع میں ترقیاتی کاموں اور استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کی حالت کا جائیزہ لیا ۔ عوامی دربار کا انعقاد ضلعی انتظامیہ رام بن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا ۔ چئیر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان ، ڈی ڈی سی ممبران کے ساتھ مختلف عوامی نمائندوں کے علاوہ عام لوگوں نے عوامی دربار میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے عوامی دربار کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام انٹر فیس پروگرام شروع کرنے کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ایک بھی شخص فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کے فائدہ سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضلع کے ترقیاتی پروفائل کو سرفہرست مقام پر لے جانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اپنی فعال شمولیت کو یقینی بنائیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ عوامی دربار ایک باقاعدہ خصوصیت اور نتیجہ پر مبنی ہو گا ۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن سے یہ بھی کہا کہ اگلا عوامی دربار منعقد کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ مختلف عوامی نمائندوں اور عام لوگوں کی طرف سے اجاگر کئے گئے مسائل پر محکموں کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائیزہ لے تا کہ تمام حقیقی مسائل کے ازالے کو یقینی بنایا جا سکے ۔ پریرنا پوری نے کہا کہ تمام مسائل کی جانچ کی جائے گی اور اس کے ازالے کیلئے ضلعی سطح ، سیکرٹریٹ کی سطح اور مرکزی سطح پر ترجیحی بنیادوں پر ایک مقررہ وقت میں ان کو اٹھایا جائے گا ۔ قبل ازیں کمشنر سیکرٹری نے دیگر معززین کے ساتھ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائینہ کیا ۔ پروگرام میں دیگر کے علاوہ اے ڈی سی ، اے سی آر ، چیف پلاننگ آفیسر ، اے سی ڈی ، سی ای او ، سی ایچ او ، سی ایم او اور دیگر سینئر افسران اور لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے ڈنسال میں بلاک دیوس کی صدارت کی

Next Post

ڈائریکٹر جنرل بی آر او لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈائریکٹر جنرل بی آر او لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

ڈائریکٹر جنرل بی آر او لیفٹنٹ گورنر سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS