Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے اَقدامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
30/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفو/29جنوری /چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے نیشنل کلین ایئر پروگرام (این سی اے پی)کی یوٹی اپیکس کمیٹی میٹنگ میں جموں اور سری نگر کے دونوں شہروں میں ہوا کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کےلئے کئے گئے تمام اَقدامات کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ جنگلات ، صوبائی کمشنر کشمیر ، صوبائی کمشنر جموں ، پی سی سی ایف ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، کمشنر ایس ایم سی ، کمشنر جے ایم سی کے ع لاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے متعلقہ شہری اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِس قومی پروگرام کے تحت ہمارے شہروں میں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے تمام اَقدامات اُٹھائیں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ اس اہم معاملے میں مزید عزم کا مظاہرہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دونوں شہروں کے لئے مقرر کردہ اہداف کو بغیر کسی ناکامی کے پورے ہوں۔اَتل ڈولو نے اس قومی پروگرام کے تحت اب تک ہونے والے اخراجات اور یہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کئے گئے کاموں کا بھی نوٹس لیا۔ اُنہوں نے اس مالی برس کے اندر تمام جاری کاموں کو مکمل کرنے کے لئے سخت کوششیں کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس پروگرام کے تحت شروع کئے گئے دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ٹینڈرنگ اور دیگر ابتدائی عمل کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔چیف سیکرٹری موصوف نے کہا کہ صاف ہوا شہری علاقوں میں معیاری طرز ِزندگی کا تعین کرنے کے بنیادی پیرامیٹروں میں سے ایک ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ ماحول دوست طریقوں کا سہارا لے کر سبز جگہوں کو بڑھانے ، آلودگی کو کم کرنے جیسے اقدامات ہماری صحت اور خوشحالی پر بہت اچھے اثرات مرتب کریں گے۔ اُنہوں نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنگلات دھیرج گپتا نے بتایاکہ نیشنل کلین ایئر پروگرام ایک جامع ٹائم باو¿نڈ ایکشن پروگرام ہے جس کا آغاز مرکزی حکومت وزارتِ ماحولیات نے جنوری 2019 ءمیں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر شناخت شدہ شہر کے لئے ایک بیس لائن دی گئی ہے اور متعلقہ شہری اِنتظامیہ کے لئے وہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں 124 این اے سیز (اب تک 132 این اے سیز) کی نشاندہی کی گئی ہے جو مسلسل 5 برس سے نیشنل ایمبیئنٹ ایئر کوالٹی سٹینڈرڈز (این اے اے کیو ایس) کے مطابق نہ ہونے کی بنیاد پر اس پروگرام کی کوریج کے لئے ہیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ دونوں شہروں کے بلدیاتی اِداروں کو اس سلسلے میں بامعنی مداخلت کے لئے 94.60 کروڑ روپے کے فنڈز موصول ہوچکے ہیں۔ جموں اور سری نگرمیں 19 ایئر کوالٹی مانیٹرنگ مینوئل ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں تاکہ بر وقت تازہ ترین معلومات فراہم کی جاسکیں۔راجباغ سری نگر میں نصب سی اے اے کیو ایم ایس کے ذریعہ نگرانی کردہ 19 مختلف پیرامیٹروں کے ہوا کے معیار کا ڈیٹا عام لوگوں کی معلومات کے لئے سکرین پر ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح جموں شہر کے 10 مقامات کی ہوا کے معیار کی نگرانی کی جارہی ہے اور جموں شہر کے مرکزی چوکوں پر جموںسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے ٹاوروں کے ذریعے عوام کو جانکاری دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ سٹیٹ ایکشن پلان حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے سی پی سی بی کو پیش کیا گیا ہے جسے سی پی سی بی نے منظور کیا ہے۔ میٹنگ کو بتایا گیا کہ اس منظور شدہ ایکشن پلان میں تمام اہم اقدامات اورسرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیںجن پر عمل درآمد کے لئے ذمہ دار محکمے ہیں اور ان میں سے ہر ایک پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف جسٹس نے دو جج صاحبان کو ہائی کورٹ کے مستقل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا

Next Post

وِکاس کنڈل نے صوبہ جموں میں بجلی منظر نامے ، ریونیو کی وصولی اور سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا لیا جائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

وِکاس کنڈل نے صوبہ جموں میں بجلی منظر نامے ، ریونیو کی وصولی اور سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا لیا جائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS