چکروئی ( آر ایس پورہ)انفو/8فروری / پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار نے چکروئی کے سرحدی گاﺅں رنبیر سنگھ پورہ میں منعقدہ کسانوں کے ساتھ اِستفساری پروگرام کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے پیش کردہ ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے اہم کردار پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ باغبانی جموں کی گورنمنٹ میگا فروٹ پلانٹ نرسری میں اِجتماعی سے خطاب کرتے ہوئے جموں خطہ کے دور دراز علاقوں میں ایگری کلچرل کمیونٹی تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کسانوں کو درپیش متنوع ضروریات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے عزم کا اِظہار کرتے ہوئے شراکت داروں کے درمیان مضبوط مواصلاتی ذرائع کی ضرورت پر روشنی ڈالی ۔اِس تقریب میں رُکن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ترنجیت سنگھ ٹونی، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر و زراعت جموںرام سیوک، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر کشمیر، ڈائریکٹر زراعت کشمیر، جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اور محکمہ باغبانی اور زراعت کے دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اِستفساری سیشن کے دوران جموں خطہ کے مختلف اَضلاع کے کسانوں نے کاشت کاری کے طریقوں سے لے کر وسیع تر زرعی مسائل تک اَپنی تشویش کا اِظہار کیا۔ پرنسپل سیکرٹری نے ان کی شکایات بغور سنا اور اُنہوں نے جائز مسائل کے فوری حل کا یقین دِلایااور متعلقہ افسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔اُنہوں نے کہا کہ زراعت کو فروغ اور ترقی دینے کے لئے زراعت اور متعلقہ شعبوں کی مجموعی ترقی کے لئے اپیکس کمیٹی کی طرف سے 29 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیوک نے خطاب کرتے ہوئے 805 کنال پر پھیلی نرسری میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ معیار کے پھلوں کے پودوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجیوں کو شامل کرنے پر زور دیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ایک جامع معائینے کے دوران ہائی ٹیک پولی گرین ہاﺅسز اور خود کار آبپاشی کے نظام سمیت جدید ترین محفوظ کاشت کاری ڈھانچوں کا دورہ کیا۔شیلندر کمار نے جدید زرعی ٹیکنالوجیوں کی باریکیوں کو سمجھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اِختراعیت پر مبنی ترقی کے عزم کا اِشارہ ہے۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے ریسرچ اور ترقی میں حکومت کی سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے، ٹشو کلچر، وائرس انڈیکسنگ، اور بائیو کنٹرول لیبارٹریوںسمیت لیبارٹریوں کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اِس سے قبل شیلندر کمار میگا فروٹ پلانٹ نرسری میں امرود کا ایک پودا لگایا جبکہ انتظامیہ کے دیرپا زرعی طریقوں کے لئے لگن کا اعادہ کیا۔





