Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے 120 رُکنی وفد سے بات چیت کی

by Indian Times
13/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے 120 رُکنی وفد سے بات چیت کی
جموں…..انفو……….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے راج بھون میں پہاڑی کمیونٹی کے 120 رُکنی وفد سے بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا کہ اس برس پہاڑی، پڈاری، کولی اور گڈا برہمن کو درج فہرست قبائل ریزرویشن کے فوائد فراہم کئے جائیں اور انہیں قبائلی منصوبہ بندی سکیموں میں شامل کیا جائے۔سرکردہ پہاڑی رہنماو¿ں نے گجر، بکروال اور دیگر درج فہرست قبائل کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے پہاڑی کمیونٹی کو بااِختیار بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کیا۔پہاڑی کمیونٹی کے اراکین نے کہا ،”ہم سب بھائی ہیں اور قوم کی تعمیر کے مقصد سے کام کر رہے ہیں۔“سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ نے پہاڑیوں اور دیگر کمیونٹیوںکے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت اوریوٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔پہاڑی رہنما رفیق شاہ نے کہا کہ 75 برس کی سیاسی اور سماجی غلامی کے بعد اِنصاف ملا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ہم خود کو بااِختیار اور آزاد محسوس کر رہے ہیں۔سینئر لیڈر وبود گپتا نے کہا کہ گجر، بکروال اور پہاڑی کمیونٹی جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے مل کر کام کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ درج فہرست قبائل کمیونٹی یو ٹی کے ترقیاتی سفر میں اہم کردار اَدا کرے گی۔دنیش شرما نے پہاڑیوں، پڈاری قبائل، کولی اور گڈا برہمن کو شیڈو ل ٹرائب کا درجہ دینے کے حکومت کے تاریخی فیصلے کی ستائش کی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس نے ترقیاتی عدم توازن کو دور کیا ہے اور سب کا ساتھ ،سب کا وِکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریہاس کے ویژن کو مضبوط کیا ہے۔فلیل سنگھ نے کہا کہ یہ پہاڑی کمیونٹی کی نئی خوشحالی اور ہماری نوجوان پود کے روشن مستقبل کی صبح ہےراجہ اعجاز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی رہنمائی میں پہاڑی کمیونٹی اور پوری سرحدی پٹی کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔اَنجم، پردیپ شرما، اقبال ملک اور مرتضیٰ خان نے پہاڑی کمیونٹی اور مرکزی حکومت کے درمیان پُل کے طور پر کام کرنے اور کمیونٹی کے لئے اِنصاف کو یقینی بنانے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کو یقین دِلایا کہ اُن کی طرف سے پیش کردہ مسائل پر من و عن عمل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کمیونٹی کے عمائدین سے مزید کہا کہ وہ کمیونٹی سے متعلق مسائل پر حکومتی اَفسران کے ساتھ تال میل کے لئے ممتاز ارکان کی ایک کمیٹی تشکیل دیں۔بات چیت کے دوران چیئر پرسن ضلع ترقیاتی کونسل بارہمولہ محترمہ سفینہ بیگ، سینئر سیاسی رہنما، سابق پی آر آئی ممبران، ریٹائرڈ سرکاری اَفسران، کمیونٹی عمائدین اور نوجوان رہنما موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سابق اَراکین اسمبلی کے وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

Next Post

او بی سی سماج کے اَرکان نے لیفٹیننٹ سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
او بی سی سماج کے اَرکان نے لیفٹیننٹ سے ملاقات کی

او بی سی سماج کے اَرکان نے لیفٹیننٹ سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS