جموں..انفو……لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے راج بھون میں بیک وارڈ کلاسز(او بی سی) سماج کے وفد سے ملاقات کی۔سیاسی رہنماو¿ں اور سرکردہ شہریوں پر مشتمل وفد نے جموںوکشمیر یوٹی میں اَربن لوکل باڈیزاور پنچایتوں میں ریزرویشن کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور جموں و کشمیر اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔یہ پہلا موقعہ ہے جب او بی سی کو نچلی سطح پر جمہوری نمائندگی کے لئے تحفظات حاصل ہوں گے۔بات چیت کے دوران جے اینڈ کے صدر بی جے پی او بی سی مورچہ سنیل پرجاپتی، نیشنل سیکرٹری بی جے پی او بی سی مورچہ رشپال ورما ، جنرل سیکرٹری او بی سی مورچہ راج کمار ترکھان، جنرل سیکرٹری او بی سی مورچہ کولگام سجاد کمار، ریٹائرڈ بریگیڈیئر وجے ساگر دھیمان، سابق سرپنچ رمیش کماراور کمیونٹی کے دیگراَرکان بھی موجود تھے۔






