Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

پریرنا پوری نے راجوری ضلع کے لامبری میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
14/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پریرنا پوری نے راجوری ضلع کے لامبری میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا
راجوری….انفو……….. کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی پریرنا پوری نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش میںضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت کے ساتھ راجوری ضلع کے لامبری بلاک میں ایک عوامی دربار کا اِنعقاد کیا۔لامبری میں اِس عوامی دربار میںپی آر آئی کے نمائندوں اورمقامی لوگوں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں لوگوں اور وفود کی طرف سے مختلف مسائل اور مطالبات پیش کئے گئے جن میں سڑکوں کی میکڈیمائزیشن، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے، عملے کی کمی کو دور کرنے، پانی کی قلت کو دور کرنے وغیرہ کے مطالبات شامل تھے۔ اِس تقریب میں کمیونٹی کے لئے اہم مخصوص مسائل جیسے پرانے ہینڈ پمپوں کی مرمت اور پانی کی فراہمی کی سکیموں کے الیکٹرو میکنیکل اجزا¿ کی بروقت اِصلاح کو یقینی بنانے کے لئے اہم مسائل کو کو اُجاگر کیا۔ مزید برآں، جی ایچ ایس ایس لامبری میں اردو ٹیچر کی تقرری، پی ایم اے وائی کے تحت زیر اِلتوا¿ اقساط کو تیز کرنے، جی ایچ ایس ایس لامبری پر کام دوبارہ شروع کرنے اور ڈنڈانی کی طرف جانے والی سڑک کی خستہ حالی ، لامبری میں ایک ویٹرینری سینٹر کی منظوری، اندرونی سڑکوں پر نکاسی آب کے مناسب نظام کو نافذ کرنا، جسمانی طور خاص افراد کے لئے پنشن میں اِضافہ، گران میں اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی کو بہتر بنانا، ایچ ایس گران میں عملے کی کمی سے نمٹنا، لامبری سے گران تک سڑک کی تعمیر اور راجل کو بلیک ٹاپ کرنا اور گراں میں بینک برانچ کی منظوری ، ڈبربگنوٹی پُل پر کام شروع کرنا وغیرہ شامل ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا معائینہ کیا اورا ن کی متعلقہ فلاحی اور ترقیاتی سکیموں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے وہاں کے افسروں اور لوگوںسے بات چیت کی اور ضلع میں لوگوں کی زندگی پر مرکزی معاونت والی او ریوٹی حکومت کی مختلف سکیموں کے اثرات کے بارے میں رائے طلب کی۔اُنہوں نے عوامی دربار میں اپنی تقریر کے دوران مقامی کمیونٹی کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کے عزم کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی اوّلین ترجیح اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات اور خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔اُنہوں نے حاضرین کو یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات سنے گئے ہیں اور ان کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔کمشنر سیکرٹری موصوفہ نے حکومت اور عوام کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی عمل صرف اسی صورت میں کامیاب ہوسکتا ہے جب یہ دونوں مل کر کام کریں ۔ اُنہوں نے کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہر ایک کے لئے بہتر معیارِ زندگی کی طرف سفر میں فعال طور پر حصہ لیں ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا کردار ترقی کو آسان بنانا ہے لیکن حقیقی ترقی کے لئے لوگوں کی فعال شمولیت اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔اُنہوں نے عوامی رسائی کیمپ کے دوران کہا کہ عوامی درباروں کے انعقاد کا بنیادی مقصد ایک جوابدہ اور ذمہ دار انہ حکمرانی کا قیام اور عوام کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے اس سلسلے میں ہونے والی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ عوامی درباروں کے دوران اُٹھائی گئی 292 شکایات میں سے 164 کا کامیابی سے ازالہ کیا گیا ہے۔پریرنا پورہ نے جل جیون مشن سکیم کی مناسب عمل آوری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹوں کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ پہلے سے طے شدہ وقت کے اندر اُن کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔کمشنر سیکرٹری نے اِنٹرنیٹ کنکٹویٹی سے متعلق خدشات کے جواب میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں موبائل ٹاوروں کی تنصیب کے لئے 968 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اُنہوں نے عوام کو یقین دِلایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد مارچ 2024 ءتک موبائل ٹاوروںکی تنصیب کرنا ہے۔ اُنہوں نے حکمرانی کے عمل میں اہم شراکت داروںکے طور پر ان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے عوام کی آرا¿ اور تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع اور شراکتی ماحول کو فروغ دے کر اس پروگرام کا مقصد حکومت اورلوگوںکے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا ہے۔بعد میں کمشنرسیکرٹری موصوفہ نے ’بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ ‘مہم کے تحت نوزائیدہ بچوں کی ماو¿ں میں بے بی کیئر کٹس تقسیم کیں ۔اِس کے علاوہ خواتین اِستفادہ کنندگان کو کٹنگ اور ٹیلرنگ کے سر ٹیفکیٹ بھی پیش کئے۔اس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے آیوشمان بھارت ، پی ایم جی ایس وائی ، جے جے ایم ، پی ایم کسان ، پی ایم اے وائی ۔جی وغیرہ سمیت ضلع میں مختلف محکموں کے ذریعے عملائی جانے والی مختلف سکیموں کے تحت درج کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے حالیہ عوامی رابطہ کیمپوں کے دوران عوام کی طرف سے اُٹھائے گئی شکایات اور ان شکایات کے ازالے کی صورتحال بھی پیش کی۔تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر سندربنی راجندر شرما، ڈی ڈی سی ممبر سیری سنگیتا شرما، اے ڈی سی نوشہرہ بابو رام ٹنڈن، ڈی ایف او نوشہرہ، سی پی او محمد خورشید، اے سی ڈی وِجے کمار، اے سی پی شیراز چوہان، ڈی ایم او، ڈی ڈی ایمپلائمنٹ نصیب بجرنگ، ڈی پی او ظہیر کیفی، سی ایم او محمد نواز چودھری، ایل ڈی ایم ڈاکٹر راجندر شرما، ایگزیکٹو انجینئران آر ای ڈبلیو، پی ڈی ڈی راجوری، جل شکتی نوشہرہ، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) نوشہرہ اور دیگر ضلع افسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

او بی سی سماج کے اَرکان نے لیفٹیننٹ سے ملاقات کی

Next Post

مو¿ثر حکمرانی کیلئے معمول کا حصول اور دیرپا رابطہ ضروری ہے ۔ریحانہ بتول

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مو¿ثر حکمرانی کیلئے معمول کا حصول اور دیرپا رابطہ ضروری ہے ۔ریحانہ بتول

مو¿ثر حکمرانی کیلئے معمول کا حصول اور دیرپا رابطہ ضروری ہے ۔ریحانہ بتول

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS