Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مو¿ثر حکمرانی کیلئے معمول کا حصول اور دیرپا رابطہ ضروری ہے ۔ریحانہ بتول

by Indian Times
14/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو ………..سیکرٹری اطلاعات رَیحانہ بتول نے بلاک ارنیا کے پنچایت مرہول میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی۔ اِس تقریب میں عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اِس میں مطالبات اور مسائل بنیادی طور پر بلاک میں درپیش چیلنجوں بالخصوص سرحدی علاقوں میں جہاں غیر یقینی صورتحال اور سرحد پر گولہ باری عوام کے لئے جاری چیلنجوں کا باعث بنتی ہے ، پر مرکوز تھے۔رَیحانہ بتول نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عوام کی طرف سے اُٹھائے گئے بجلی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لئے ایک فعال موقف اِختیار کیا۔ اُنہوں نے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ آفیسرکو ہدایت دی کہ وہ بجلی میٹروں کی اصلیت کو واضح کریں اور عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اِس بیداری میں اَپنا کردار ادا کریں۔سیشن کے دوران سیکرٹری موصوفہ نے ہر گھر نل سے جل مشن کے تحت کوریج پر زور دیتے ہوئے محکمہ جل شکتی کی زمینی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے پانی کی جانچ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔محکمہ پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) کے متعلقہ آفیسر کو نبارڈ سڑک اور پُل سمیت مجوزہ پروجیکٹوں کی صورتحال کی وضاحت کرنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ رَیحانہ بتول نے باقاعدگی سے فالو اَپ اور فعال منصوبے کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔مزید برآں، پرائمری ہیلتھ سینٹر ارنیا سے متعلق ترقیاتی مطالبات کو حل کرنے کے لئے بلاک میڈیکل آفیسر اور دیگر کو ہدایات دی گئیں جس میں دیگر مطالبات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اُنہوں نے ٹیوب ویلوں کی دیکھ دیکھ کے اہم معاشی کردار پر روشنی ڈالی اور متعلقہ محکمے پر زور دیا کہ وہ ان کی دیکھ دیکھ اور فعالیت کو ترجیح دیں۔سیکرٹری موصوفہ نے کیندریہ ودھیالیہ کے بروقت قیام کی وکالت کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے پیشہ ورانہ تربیت ، آئی ٹی آئی سیٹ اَپ اور جے کے آر ٹی سی کے ذریعے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کے مطالبات کو بھی تسلیم کیا۔عوامی دربار کے دوران ریحانہ بتول نے مو¿ثر حکمرانی کے لئے عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان رابطے کو فروغ دینے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔اُنہوںنے آبپاشی نہروں اور ان کی صفائی سے لے کر راشن کارڈ، تعلیمی سہولیات اور مویشی پروری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کا ازالہ کیا۔سیکرٹر ی موصوفہ نے منریگا اور دیگر دیہی ترقیاتی کاموں کے باقاعدگی سے سوشل آڈِٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ سوشل ویلفیئر آفیسر کی مشاورت سے سوشل ویلفیئر پنشن کے مسائل کو حل کیا جائے۔اِنتظامی سیکرٹری نے عوام کو بیک ٹو وِلیج سکیم کے بارے میںبیداری پیدا کرنے، عوام کے مجموعی فائدے اور مو¿ثر حکمرانی فراہمی کے لئے دیر پا رابطے کی اہمیت پر زو ردیا۔اِس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انسویا جموال، ایس ڈی ایم جموںساﺅتھ اَتل دَت شرما، اے سی ڈی اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

پریرنا پوری نے راجوری ضلع کے لامبری میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے محفوظ اور صحت بخش خوراک پرڈسٹرکٹ لیول ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ کی صدارت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے محفوظ اور صحت بخش خوراک پرڈسٹرکٹ لیول ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ کی صدارت

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے محفوظ اور صحت بخش خوراک پرڈسٹرکٹ لیول ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ کی صدارت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS