Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے محفوظ اور صحت بخش خوراک پرڈسٹرکٹ لیول ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ کی صدارت

by Indian Times
14/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کی
بانڈی پورہ….انفو………..ضلع ترقیاتی کمشنربانڈی پورہ شکیل الرحمان راتھرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ لیول ایڈوائزری کمیٹی ( ڈی ایل اے سی ) کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کا مقصد فوڈ سیفٹی اینڈ سٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کی عمل آوری کو یقینی بنانا اور ضلع میں اشیائے خوردونوش ، معائینے او رنمونے لینے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔میٹنگ میں فوڈ سیفٹی کے مختلف اَقدامات اور مختلف ایجنسیوں کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔دوران میٹنگ سلاٹر ہاو¿س کی دستیابی، اشیائے خوردونوش کے نمونے لینے، ایٹ رائٹ موومنٹ پر عمل درآمد، تازہ پھل اور سبزی منڈی کی دستیابی اور فوڈ سیفٹی کے علاوہ دیگر اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شکیل الرحمان راتھر نے خطاب کرتے ہوئے صحت عامہ کے تحفظ اور فوڈ پروڈکٹس کی حفاظت اور معیار پر صارفین کے اعتماد کے لئے فعال اَقدامات کے اہم کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ریگولیشنز کی عمل آوری کو مضبوط بنانے اور چیلنجوںسے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں اورشراکت دارواں کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے ایف او ایس ٹی اے سی ٹریننگ اینڈ سر ٹیفکیشن ، رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران کو رجسٹریشن اور لائسنسنگ کی مناسب نگرانی کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ مختلف شراکت داروں کی مشترکہ انسپکشن ٹیمیںتشکیل دیں تاکہ باقاعدگی سے مارکیٹ چیکنگ اور اشیائے خورد و نوش کی مناسب سیمپلنگ کی جاسکے ۔شکیل الرحمان نے ایٹ رائٹ سکولوں کی تعداد بڑھانے پر بھی زور دیا اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے سکولوں میں ورکشاپوں کو منعقد کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے آنگن واڑی مراکز اور سکولوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ کو فروغ دینے کے لئے تربیتی اور بیداری کیمپوں کے اِنعقاد پر بھی زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اِداروںپر زور دیا کہ وہ آئی سی ڈی ایس اور سکولوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ کو فروغ دیں ۔اِس کے علاوہ ایٹ رائٹ سکول کے تحت سکولی بچوں میں فوڈ سیفٹی، نیوٹریشن، حفظان صحت کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور انہیں جنک فوڈ کے مضر اثرات سے آگاہ کریں۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈاَفسروں کو تعاون کی یقین دہانی کی اور ان سے کہا کہ وہ سرکاری پروگراموں کی مناسب عمل آوری کے لئے ذمہ داری کے ساتھ فرائض اَنجام دیں۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیو آفیسر ایم سی کو مارکیٹ ائیریا میں صفائی ستھرائی اورمارکیٹ کی باقاعدہ چیکنگ کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ محمد اشرف بٹ، چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ محمد امین بیگ، نامزد آفیسر فوڈ سیفٹی ظہور احمد شیخ، ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل اعجاز احمد خان، پولیس، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مو¿ثر حکمرانی کیلئے معمول کا حصول اور دیرپا رابطہ ضروری ہے ۔ریحانہ بتول

Next Post

سیکرٹری منصوبہ بندی نے بی اے ڈی پی کے نفاذ کا جائیزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سیکرٹری منصوبہ بندی نے بی اے ڈی پی کے نفاذ کا جائیزہ لیا

سیکرٹری منصوبہ بندی نے بی اے ڈی پی کے نفاذ کا جائیزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS