Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جی ایچ ایس ایس فورلین برنوٹی میں عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

by Indian Times
27/02/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹھوعہ۔۔۔۔۔۔انفو ۔۔۔۔۔۔۔۔سیکرٹری سکولی تعلیم ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کٹھوعہ میں بلاک برنوٹی کے فورلین کے گورنمنٹ ایچ آر سکیندری سکول میں ایک میگا پبلک دربار کی صدارت کی جس میں لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو حل کیا گیا۔ سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس، ڈائریکٹر سکولی تعلیم اشوک کمار شرما، اے ڈی سی کٹھوعہ اَنکور مہاجن، سی پی او کٹھوعہ رنجیت ٹھاکر، محکموںکے سربراہان اور کٹھوعہ ضلعی اِنتظامیہ کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ عوام کے مسائل اور مطالبات سنے۔عوامی رَسائی پروگرام میں چیئرمین ڈی ڈی سی کرنل (ریٹائرڈ) مہان سنگھ ، پی آر آئی کے دیگر نمائندوں اور مختلف وفود نے بھی شرکت کی۔عوامی دربار میں عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی جنہوں نے اَپنے ترقیاتی مسائل پیش کرنے اور مداخلت کی اپیل کرنے کے موقعہ سے فائدہ اُٹھایا۔ وفود نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مسائل کو حل کرنے اور سرکاری ذرائع کے ذریعے جلد اَزجلد حل کرنے پر زور دیا۔مروجہ شکایات میں سڑکوں کی بگڑتی ہوئی حالت، بجلی کی بے قاعدہ فراہمی، صحت کی ناکافی سہولیات اور صحت عامہ کے اداروں میں بہتری کی ضرورت جیسے چیلنجز شامل تھے۔ وفود کی طرف سے اُٹھائے گئے مخصوص مسائل میں سکول کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، عملے کی کمی ، مرکزی ودھیالیہ کی فراہمی ، علاقے کے لئے ڈگری کالج ، سکول اور کالجوں میں خالی فیکلٹی کو پُر کرنا شامل ہے۔چیئرمین ڈی ڈی سی مہان سنگھ نے کہا کہ عوامی دربار کا اِنعقاد عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے ایک بہترین اَقدام ہے جو اچھی حکمرانی کی مثال ہے جس کا مقصد عام لوگوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ اُنہوں نے کٹھوعہ کے پہاڑی اور الگ تھلگ علاقوں کی مزید سڑکیں بنانے کے علاوہ ہینڈ پمپوںکے ذریعے پینے کے پانی کی دستیابی کو بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔ڈاکٹرپیوش سنگلا نے حاضرین کو یقین دِلایا کہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس کے بروقت حل کے لئے اَفسروںکو فوری ہدایات جاری کی گئیں۔اُنہوں نے سکولی عملے کی کمی کے معاملے کے حوالے سے یقین دلایا کہ آنے والے مہینوں میں سکول اساتذہ کے لئے ایک وسیع ریشنلائزیشن مہم کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کو پورا کیا جاسکے۔ڈاکٹر پیوش سنگلا سکولی تعلیم محکمہ کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جدید تدریسی طریقہ کار کے مطابق سکول کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے ماڈل سکول اور سمارٹ کلاس روموں جیسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ اہل افراد کو بروقت ترقیاں دینے کے لئے ڈی پی سی بھی منعقد کر رہا ہے۔اُنہوں نے عوامی دربار کے اقدام کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے شہریوں کی شکایات کو تیزی سے حل کرنے میں اس کے کردار پر زور دیا۔مزید برآں، انہوں نے محکموں کے سربراہان کو زیادہ سے زیادہ عوامی فائدے کو یقینی بنانے کے لئے حکومتی اقدامات اور سکیموں کو مو¿ثر طریقے سے فروغ دینے کی ہدایت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری اِمدادِ باہمی نے جن اوشدھی کیندروں کے قیام کا جائزہ لیا

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے رکھہِ ارتھ ہاﺅسنگ کالونی بمنہ کی ترقیاتی اَمور پر تبادلہ خیال کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے رکھہِ ارتھ ہاﺅسنگ کالونی بمنہ کی ترقیاتی اَمور پر تبادلہ خیال کیا

صوبائی کمشنر کشمیر نے رکھہِ ارتھ ہاﺅسنگ کالونی بمنہ کی ترقیاتی اَمور پر تبادلہ خیال کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS