Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

نوجوانوں کی طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
01/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…..انفو…….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کنونشن سینٹر میں”جے کے یوتھ کنکلیو 2024 ‘کا اِفتتاح کیا اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ”انسپائر جین زیڈ“ اور”بیٹس آف جموں و کشمیر“ اقدامات کے دوسرے سیزن کا آغاز کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں نئی پود کو اَپنی اِنفرادی ترقی کے لئے شامل کرنے اور حوصلہ اَفزائی کرنے کے لئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی کوششوں کی ستائش کی۔اُنہوں نے کہا،” ’یوتھ کنکلیو‘جیسے پلیٹ فارم جنرل زیرز کو جموں و کشمیر کے سماجی، ثقافتی اور اِقتصادی منظر نامے کو تشکیل دینے اور بالآخر مختلف شعبوں پر اثر انداز ہونے کی ترغیب دیں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے ینگ اچیوروں کو مبارک باد پیش کی جنہیں مختلف شعبوں میں مثالی شراکت کے لئے آج اعزاز سے نوازا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی طاقت جموں و کشمیر اور وِکست بھارت کا ستون ہے۔ ملک بڑے اعتماد، اُمید اور توقعات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ نوجوان پود اَپنی منفردہنروں اور صلاحیتوں سے اس سفر میں اپنا گراں قدر حصہ اَدا کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوتھ کنکلیو میں جدید ترین ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے اور کل کی کامیابی کو تشکیل دینے میں نئی نسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان طاقت ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کا محرک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اَمرت کال کے ویژن کو حاصل کرنے کے لئے نئی راہیں بنارہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور اُن کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ساز گار ماحول فراہم کرنے کے لئے اُنہیں یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے مشن یوتھ اور محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ پر زور دیا کہ وہ ’نیکسٹ جنریشن کولیشن۔جے کے پروگرام ‘کے ذریعے نوجوانوں کا ایک نیٹ ورک تیار کریں۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان ہمیشہ بے لوث کام کرتے ہیں۔ وہ دوسروں کے لئے جیتے ہیں۔ نوجوانوں کے اعمال ان کے اپنے فائدے تک محدود نہیں ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی شخصیت اِشتراک پر یقین رکھتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ منشیات کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں لڑائی منشیات کے غلط اِستعمال کی بدعت سے نمٹنے اور منشیات سے پاک جموں کشمیر کے مقصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوان اَپنی صلاحیتوں اورہنروں کی خوشبو پھیلاتے ہیں تاکہ سب کو فائدہ ہو۔ وہ اندھیروں کو دور کرنے کے لئے تاریک راہوں کو روشن کرنے میں معاشرے کی مدد کرتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ نوجوانوں کو سماج کی خدمت کرنے کی کوششوں میں تمام ضروری وسائل اور مدد فراہم کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوتھ کنکلیو میں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے نمائشی سٹالوں کا دورہ کیا۔ اُنہوں نے مختلف سکیموں کے تحت استفادہ کنندگان کو تقرر نامے سونپے۔ جموں و کشمیر کے بیٹس کے فن کاروں نے اَپنی شاندار پرفارمنس سے سامعین کو محظوظ ومسحور کیا۔ اِس موقعہ پر جموں و کشمیر میں فلم سازی کے سفر پر ایک مختصر ویڈیو بھی دِکھائی گئی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،کمشنر سیکرٹری اِنفارمیشن محترمہ ریحانہ بتول،ڈائریکٹر اِنفارمیشن جتن کشور، سینئر اَفسران، ممتاز شخصیات، معروف فنکاروں، ینگ ایچورز اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

فلاحی سکیموں کے تیز اور شفاف عمل آوری کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر

Next Post

سفینہ بیگ نے بانڈی پائین نجی بھٹ بارہمولہ کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سفینہ بیگ نے بانڈی پائین نجی بھٹ بارہمولہ کا کیادورہ

سفینہ بیگ نے بانڈی پائین نجی بھٹ بارہمولہ کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS