Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

مشیر بھٹناگر نے جموں میں پرمود جین کی کتاب ’ لاک ڈاو¿ن اور دیگر نظمیں ‘ ریلیزکی

by Indian Times
01/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں 29 فروری /لفٹینٹ گورنر کے مشیر مسٹر راجیو رائے بھٹناگر نے یہاں کلچرل اکیڈمی کے کے سہیگل ہال میں جموں و کشمیر کے سابق آئی اے ایس افسر شری پرمود جین کی تصنیف کردہ نظموں کا مجموعہ ’ لاک ڈاو¿ن اور دیگر نظمیں ‘ کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراءکیا ۔ ریاستی الیکشن کمشنر بی آر شرما ، سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز ( جے کے اے سی ایل ) بھرت سنگھ منہاس ، ماہرین تعلیم ، ادبی شخصیات ، طلباءکی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مصنف کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے کہا کہ یہ منفرد شعری مجموعہ کووڈ 19 لاک ڈاو¿ن کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات کی گہری تفہیم پیش کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنف نے لاک ڈاو¿ن کے دوران وقت کا مناسب استعمال کیا ہے اور اسے اس خوبصورت شاعرانہ کام میں تیار کیا ہے ۔ اس موقع پر مشیر نے مصنف کو اس کام پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اس قسم کی شاندار کتابوں سے ہمیں محظوظ کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے بی آر شرما نے کہا کہ یہ کتاب ان تجربات کی شاعرانہ عکاسی ہے جن کا سامنا ہم سب کو کووڈ وبائی مرض میں تنہائی کے دوران ہوا ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کتاب کے مصنف پرمود جین نے کہا کہ یہ موقع ان کی زندگی کا ایک اہم واقعہ ہے کیونکہ آج ان کی زندگی کا ایک مقصد حاصل کر لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کتاب کے کچھ اشعار بھی پڑھے ۔ سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مصنفین کے ساتھ ساتھ فنکاروں کو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کلچرل اکیڈمی کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سفینہ بیگ نے بانڈی پائین نجی بھٹ بارہمولہ کا کیادورہ

Next Post

وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS