Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم مودی کا 7مارچ کو کشمیر کا دورہ متوقع ، تیاریاں زور و شور سے جاری

by Indian Times
01/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر ،29فروری/یو این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر سیکورٹی ، انتظامی اور پارٹی سطح پر تیاریاں شروع کی گئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ کشمیر سات مارچ کو متوقع ہے جس دوران وہ سری نگر میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے حوالے سے سیکورٹی اور انتظامی سطح پر تیاریاں شدومدسے جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیف سیکریٹری اتل ڈھلونے جمعرات کے روز وزیر اعظم کے دورے کومد نظررکھتے ہوئے آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم مودی کا دورہ کشمیر سات مارچ کو متوقع ہے اور وہ سری نگر میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔دریں اثنا بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے جمعرات کے روز سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وزیر اعظم کے دورے کشمیرکودیکھتے ہوئے تیاریوں کو عملی جامہ پہنایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ دورے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جبکہ کارکنوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی زبردست جوش دیکھا جارہا ہے۔ان کے مطابق پی ایم موادی کا کشمیر کے لوگ بے صبری کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں کیونکہ نریندر مودی کشمیریوں کو بے پناہ پیار و محبت دے رہے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر بھٹناگر نے جموں میں پرمود جین کی کتاب ’ لاک ڈاو¿ن اور دیگر نظمیں ‘ ریلیزکی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے بجٹ اَخراجات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے بجٹ اَخراجات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے بجٹ اَخراجات پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS