Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف جسٹس نے سی ایس سی ۔ایس پی وِی مہم کے تحت منعقدہ’ ٹیلی لا¿ کم میلہ‘ کی صدارت کی

by Indian Times
06/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرانفو….5مارچ/سی ایس سی۔ایس پی وی مہم کے ایک حصے کے طور پر اَمر سنگھ کالج سری نگر میں ”ہمارا سمودھان ہمارا سمان“ کے بینر تلے یو ٹی سطح کا ایک اہم ’ٹیلی لا¿ کم میلہ‘ منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف جمہوریہ کے طور پر ہندوستان کے 75 ویں سال کی یاد مناتی ہے بلکہ ”جن سیوا جنتا کے دوار“ عوام کی اُن کی دہلیز پر خدمت کی اَقدار کو بھی فروغ دیتی ہے۔اِس پروگرام میں چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سی ایس سی۔ایس پی وِی مہم کے دیگر شرکا¿ میں پرنسپل امر سنگھ کالج شیخ اعجاز بشیر، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جوڈیشل فاروق احمد بٹ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹی سری نگر جہانگیر احمد بخشی،ہیڈ سی ایس سی ۔ ایس پی وِی شاہنواز رشید، ڈی ایل ایس اے سرینگر کے سٹاف ممبران، کالج کے فیکلٹی ممبران، پینل وکلائ، وِلیج لیول اَنٹرپرینیورز، امر سنگھ کالج کے طالب علم شامل تھے۔چیف جسٹس نے سب کے لئے اِنصاف کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ٹیلی لا¿کو معاشرے کے پسماندہ طبقوں تک پہنچنے کا ایک اِختراعی ذریعہ قرار دیا۔ اُنہوں نے ضلع اور پنچایت کی سطح پر اس طرح کی ورکشاپوں کو جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ سبھی کے لئے اِنصاف تک وسیع پیمانے پر رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے آئینی اور قانونی دفعات پر بھی زور دیا جو حکام کو معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کی مدد کرنے کا پابند بناتی ہے۔اس سے قبل سیکرٹری ڈی ایل ایس اے سی نگرنے اَپنے اِفتتاحی کلمات میں ٹیلی لا¿ پہل کے اہم کردار کو اُجاگر کیا اور ”سب کے لئے اِنصاف“ کے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے ٹیکنالوجی کے اِستعمال سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے اَفراد کو قانونی معلومات اور معاونت تک رَسائی فراہم کرکے اِنصاف کے خلا کو پُر کرنے میں اَپنے کردار پر زور دیا، قانونی مشاورت، آن لائن تنازعات کے حل اور آگاہی مہموں کے ذریعے پسماندکمیونٹیوں کو بااِختیار بنایا اور اس طرح سب کے لئے اِنصاف تک مساوی رَسائی کو فروغ دیا۔پرنسپل اَمر سنگھ کالج نے نچلی سطح پربالخصوص کالج کے طالب علموں میں قانونی بیداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایک اور جہت کا اضافہ کیا۔ اُنہوں نے ہندوستان کے آئین میں بیان کردہ اَپنے قانونی حقوق اور فرائض سے بخوبی واقف ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔سربراہ سی ایس سی۔ایس پی وِی شاہنواز رشید نے اس اہم لمحے پر زور دیا جس میں ہم خود کو ایک جمہوریہ کے طور پر ہندوستان کے 75 ویں سال کا جشن منا رہے ہیں۔ اُنہوں نے گذشتہ سات برسوں کے مو¿ثر ٹیلی لا¿ سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِجتماعی کوششوں نے ملک بھر میں 70 لاکھ سے زیادہ مستحقین کو اِنصاف فراہم کیا ہے جس میں جموںوکشمیر یوٹی میں 4 لاکھ سے زیادہ شامل ہیں۔اِس موقعہ پر چیف جسٹس نے ٹیلی لا¿ پر دو جامع کتابوںکو بھی جاری کیا۔ یہ ایک اِختراعی اَقدام ہے جس کا مقصد پسماندہ طبقات کوبذریعے ورچیول پلیٹ فارمز قانونی اِمداد فراہم کرنا ہے اور سی ایس سی ۔ ایس پی وِی کے اَفسران کو مبارک باد بھی دی ۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ سی ایس سی۔ایس پی وِی نے دُور دراز علاقوں میں ٹیلی لا¿ سینٹروں کوقائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے قانونی خدمات اور پسماندہ شہریوں کے درمیان فرق کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیلندر کمار نے زراعت اور باغبانی محکموں کے ذریعے نافذ کردہ کیپکس ، ایچ اے ڈی پی اور سی ایس ایس کے تحت طبعی اور مالی کامیابیوں کا لیاجائزہ

Next Post

وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات، سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشیاں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات، سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشیاں

وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سری نگر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات، سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشیاں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS