Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہائیکورٹ، جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی ، یوٹی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی نے میگا ایونٹ کا کیاانعقاد

by Indian Times
09/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو….جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کے ساتھ مل کر جموںوکشمیر یوٹی کی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی کے اِشتراک سے کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دِن کے موقعہ پر ایک میگا ایونٹ کا اِنعقاد کیا۔ اِس موقعہ پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو بااِختیار بنانے اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں فعال حصہ لینے کی وکالت کی۔اِس موقعہ پرچیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ جسٹس این کوٹیشورر سنگھ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی محترمہ نیلوفر خان نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ اِس تقریب میں ڈاکٹر وِجے لکشمی برارا، جسٹس موکشا کاظمی کھجوریہ، جسٹس وسیم صادق نرگل، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما ،رجسٹرار کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر نصیر اِقبال، رجسٹرار جوڈیشل فاروق احمد ،ممبر سیکرٹری جے کے ایس ایل ایس اے امیت گپتا، جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل عبدالباری ، رجسٹری کے ممبران، جوڈیشل اَفسران اور جموں و کشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی اور ہائی کورٹ کے افسران اورسول افسران، پولیس ، اِنتظامیہ ، کشمیر یونیورسٹی کے اَفسران اور فیکلٹی ممبران ، محکمہ صحت و سماجی بہبود کے فرنٹ لائن ورکروں ، ڈی ایل ایس اے کے عملے کے اَرکان ، پیرا لیگل رضاکار ، ایل اے ڈی سی کے اَرکان اور طلباءنے بھی شرکت کی۔تقریب میں جموں سے رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ جموں وکشمیر اور لداخ شہزاد عظیم نے بذریعہ ورچیول موڈ حصہ لیا۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی گرانقدر خدمات کو اُجاگر کیا گیا اور اُن کی شاندار کاوشوں کو سراہا۔اِس موقعہ پر محسنہ سبطین (جے کے پی ایس)، ایڈوکیٹ مسعودہ جان، ایڈوکیٹ عارفہ جان، افشان، نیرجا متو اور صالحہ بشیر نے اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے بچیوں کی مجموعی نشوونما کے لئے سازگار ماحول کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ مزید برآں، دورانِ تقریب وادی کے دس اَضلاع کی کامیابی کی داستانیں سکریننگ کی گئی جنہوں نے نمایاں ان کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور دوسروں کو بہترین کارکردگی کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دی ۔چیف جسٹس نے اُنہیں اُن کی محنت اور لگن پر مُبارک باد بھی دی۔پروگرام میں محکمہ ثقافت اور روشنی پروڈکشن کے فن کاروں کی طرف سے خصوصی لائیو پرفارمنس پیش کی گئی جس میں منشیات کے اِستعمال اور خواتین کے خلاف تشدد جیسے متعلقہ مسائل کی عکاسی کی گئی۔فنکارانہ اِظہارسے سامعین کو ان اہم مسائل کے بارے میں حساس بنایا گیا اور ان کا مقابلہ کرنے کے اِجتماعی عزم کو فروغ دیا گیا۔چیف جسٹس نے اَپنے خصوصی خطاب میں خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے ضروری آئینی اور قانونی تحفظات پر زور دیااور صنفی مساوات اور سب کے لئے اِنصاف کے لئے عدلیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اِس سے قبل وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی نے اَپنے اِفتتاحی کلمات سے تقریب کا آغاز کیا اور خواتین کی ترقی اور اُنہیں بااِختیار بنانے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

گپکار الائنس بنانے والوں نے اب خود اس کو بے گور و کفن ہی دفن بھی کیا ہے: سید محمد الطاف بخاری

Next Post

کشمیری پنڈتوں کا محبوب تہوار ‘ہیرتھ’، کی چار روزہ روایتی تقریبات کا آغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کشمیری پنڈتوں کا محبوب تہوار ‘ہیرتھ’، کی چار روزہ روایتی تقریبات کا آغاز

کشمیری پنڈتوں کا محبوب تہوار 'ہیرتھ'، کی چار روزہ روایتی تقریبات کا آغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS