Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

گپکار الائنس بنانے والوں نے اب خود اس کو بے گور و کفن ہی دفن بھی کیا ہے: سید محمد الطاف بخاری

by Indian Times
09/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر/8مارچ/ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے روایتی سیاسی جماعتوں کو شدید الفاظ میں ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہےکہ ان جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے ہمیشہ جذباتی نعروں اور پ±ر فریب سیاست کے ذریعے ہمیشہ معصوم لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جن پارٹیوں نے یہ کہہ کر گپکار الائنس قائم کیا تھا کہ وہ منسوخ شدہ آئینی دفعہ کو واپس لے آئیں گے، نے اب اس خود ساختہ الائنس کو خود ہی دفن کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کا اہتمام متعدد سیاسی لیڈران کی اپنی پارٹی میں شمولیت پر ا±ن کا استقبال کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ پارٹی جوائن کرنے والوں میں عام آدمی پارٹی کے صدر وسطی کشمیر اور میڈیا انچارج سید مزمل رضوی اور معروف سیاسی لیڈران بشیر احمد قریشی اور محمد رفیق رینہ شامل ہیں۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے اراکین کا استقبال کیا اور کہا، ”میں آپ کو اپنی پارٹی میں تہہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس، اپنی پارٹی کی سیاست سچائی اور ایمانداری پر مبنی ہے۔ ہم اپنے سیاسی فائدے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے یا جھوٹ بولنے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ پارٹی آپ کو عوام کی خدمت کے وافر مواقعے فراہم کرے گی اور مجھے ا±مید ہے کہ آپ کی شمولیت سے آپ کے علاقوں میں پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔“روایتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈران کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ”روایتی سیاسی جماعتوں اور ا±ن کے لیڈران اقتدار کے حصول کےلئے ہمیشہ لوگوں کو جذباتی نعروں اور جھوٹے وعدوں سے لبھاتے رہے ہیں۔ گپکار الائنس کی مثال ہی لے لیجیئے، یہ اتحاد ان جماعتوں نے یہ کہہ کر قائم کیا تھا کہ وہ مل جل کر منسوخ شدہ دفعہ 370 کو واپس لائیں گے۔ حتا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران بھی ان جماعتوں نے یہی وعدہ کرتے ہوئے لوگوں سے ووٹ بھی حاصل کئے۔ اب چار سال بعد ان جماعتوں نے خود ہی الائنس کو دفن کردیا ہے۔ یہاں تک کہ اس خود ساختہ الائنس کی آخری رسومات ادا کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی گئی۔“انہوں نے مزید کہا، ”درحقیقت گپکار الائنس کا قیام محض عوام کو گمراہ کرنے اور انتخابی فائدہ حاصل کرنے کےلئے عمل میں لایا گیا تھا۔ اب اسے سیاسی فائدے کے لئے ہی ختم بھی کیا گیا ہے۔“ اس تقریب میں سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ا±ن میں پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، سینئر رہنما اور سرینگر کے سابق میئر جنید عظیم متو، ترجمانِ اعلیٰ اور ریاستی سیکرٹری منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، صوبائی نائب صدر سید مظفر رضوی، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور ، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سکریٹری خالد بڈھانہ، پارٹی انچارج جڈی بل حلقہ انتخاب مسرت علی زیلدار، زون انچارج جڈی بل خاص، انچارج چرار شریف حلقہ انتخاب مشتاق ز±وہامی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے ایک کاروباری حکومت سے فائدہ اٹھانے والے کے ساتھ سیلفی لی

Next Post

ہائیکورٹ، جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی ، یوٹی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی نے میگا ایونٹ کا کیاانعقاد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہائیکورٹ، جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی ، یوٹی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی نے میگا ایونٹ کا کیاانعقاد

ہائیکورٹ، جموں وکشمیر لیگل سروسز اتھارٹی ، یوٹی اِنتظامیہ اور کشمیر یونیورسٹی نے میگا ایونٹ کا کیاانعقاد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS