سرینگر07فروری۔وزیر اعظم نریندر مودی نے وکشت ،بھارت وکسٹ جموں کشمیر پروگرام میں اپنی بات چیت کے دوران مو¿خر الذکر کی درخواست پر جموں و کشمیر کے پلوامہ سے ایک کاروباری اور حکومت سے فائدہ اٹھانے والے ناظم کے ساتھ سیلفی کے لیے پوز دیا۔سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوںنے تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “میرے دوست ناظم کے ساتھ ایک یادگار سیلفی۔ میں اس کے اچھے کام سے متاثر ہوا۔ جلسہ عام میں انہوں نے سیلفی لینے کی درخواست کی اور ان سے مل کر خوشی ہوئی۔ اس کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات ہے ۔






