Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ہم لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے پوری طرح سے تیار ہیں/ ڈی جی پی جموں وکشمیر

by Indian Times
12/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….. 11 مارچ….. جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) آر ار سوین نے پیر کے روز کہا کہ پولیس جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ پولیس فورس ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کرے گی۔موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے روہامہ علاقے میں ایک پولیس چوکی کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پولیس فورس جموں وکشمیر میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں گے اور پر جوش ووٹروں کو محفوظ ماحول فراہم کریں گے’۔منشیات تجارت اور دہشت گردی جڑے ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سوین نے کہا: ‘پہلے ہمارے افسروں کو ان دونوں چیزیں کے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہونے پر شک تھا لیکن جب اس سلسلے میں تحقیقات آگے بڑھیں تو ٹھوس شواہد سامنے آئے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘جب ہم نے پار بیٹھے منشیات کی کھیپ بھیجنے والوں کی تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ جو البدر، جیش محمد، حزب المجاہدین خاص طور پر لشکر طیبہ کے ہینڈلرز ہیں وہی منشیات سپلائی کرنے والے بھی ہیں’۔پولیس سربراہ نے کہا: ‘کشمیر سے دہلی اور ملک کے باقی حصوں میں پہنچنے تک منشیات کی 15 لاکھ روپیے فی کلو کی کھیپ کی مالیت ایک کروڑ تک پہنچ جاتی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘اس تجارت کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ہمارے پاس ایک مربوط طریقہ کار ہے’۔انہوں نے کہا کہ اس کاروبار کو ختم کرنا گرچہ آسان نہیں ہے تاہم پولیس فورس اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے منشیات استعمال کرنے والوں اور اس کا کاروبار کرنے والوں کی زمرہ بندی کی ہے۔مسٹر سوین نے کہا کہ جو منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کو الگ زمرے میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے بلکہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ایک دو کو سزا موت بھی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ضلع سانبہ کے ماڈل کو اپنایا جائے گا اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کی جائیدادوں اور ان کے بینک کھاتوں کا ضبط کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیراعظم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا کیا اعلان

Next Post

خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے: وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم کا سری نگر جموںوکشمیر میں وِکست بھارت وِکست جموں وکشمیر پروگرام سے خطاب

خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے: وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS