Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے: وزیر اعظم مودی

by Indian Times
12/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر…. 11 مارچ ……..وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ہی سماج اور ملک ترقی کی راہ پر آگے بڑھ سکتے ہیں کیونکہ تھوڑی سی مدد سے خواتین دوسروں کا بھی سہارا بن جاتی ہیں وزیر اعظم نے یہاں انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پوسا میں ‘ششکت ناری وکست بھارت’ پروگرام میں حصہ لیا اور نمو ڈرون دیدیوں کے زرعی ڈرون کے مظاہرہ کو بھی دیکھا پورے ملک میں 10 مختلف مقامات سے نمو ڈرون دیدیوں نے بھی ڈرون کے مظاہرے میں ایک ساتھ حصہ لیا۔ اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم نے نمو ڈرون دیدیوں کو ایک ہزار ڈرون بھی حوالے کئے۔ وزیر اعظم نے ہر ضلع میں بینکوں کے ذریعہ قائم کردہ بینک لنکیج کیمپوں کے ذریعے رعایتی شرح سود پر خود مدد گروپوں کو تقریباً 8,000 کروڑ روپے کے بینک قرض بھی تقسیم کئے۔ انہوں نے تقریباً 2,000 کروڑ روپے کے کیپٹل اسسٹنس فنڈز بھی سیلف ہیلپ گروپوں میں تقسیم کیے۔ وزیر اعظم نے مستحقین سے بات چیت بھی کی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے آج کا دن تاریخی قرار دیا کیونکہ ڈرون دیدیاں اور لکھ پتی دیدیاں کامیابی کے نئے باب لکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کامیاب خواتین کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے وہ ملک کے مستقبل کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ انہوں نے خواتین کی طاقت کے عزم اور استقامت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے انہیں 3 کروڑ لکھ پتی دیدیاں بنانے کا سفر شروع کرنے کا اعتماد ملا۔مسٹر مودی نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ مواقع پیدا کرکے اور خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ہی ترقی کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھوڑی سی مدد سے خواتین کی طاقت کو ا?گے مدد کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ دوسروں کے لیے بھی سہارا بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے لال قلعہ کی فصیل سے خواتین کے لیے بیت الخلا، سینیٹری پیڈ، دھواں صحت کے لیے نقصان دہ باورچی خانے، خواتین کو روزمرہ کی تکلیف سے بچانے کے لیے نل کا پانی، ہر فرد کے لیے جن دھن اکاو¿نٹ، خواتین کو کے لئے توہین آمیز زبان کے خلاف اور بیٹوں کو ناری شکتی کے تئیں مناسب رویے کے بارے میں تعلیم دینے کی ضرورت جیسے خواتین کو بااختیار بنانے کے امور پر بات کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مودی کی حساسیت اور مودی کے منصوبے روزمرہ کی زندگی کے تجربات سے ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کی حقیقتوں کو جینے کے تجربے نے ان حساسیت اور منصوبوں کی معلومات دی ہے۔ اس لیے یہ اسکیمیں ملک کی ماو¿ں اور بیٹیوں کے لیے زندگی میں آسانی لاتی ہیں۔اس موقع پر مرکزی وزرائ ارجن منڈا، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور گری راج سنگھ بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ہم لوک سبھا انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے پوری طرح سے تیار ہیں/ ڈی جی پی جموں وکشمیر

Next Post

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا نے پٹن کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا نے پٹن کا دورہ کیا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا نے پٹن کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS