Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شالین کابرا نے پٹن کا دورہ کیا

by Indian Times
12/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ۔۔۔انفو۔۔۔۔۔۔۔۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ شالین کابرا نے بارہمولہ کے پٹن سب ڈویشن کا دورہ کیا اور کلیدی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا۔اُن کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا ، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ڈائریکٹر جی این ایتو اور چیف اِنجینئر جل شکتی ڈیپارٹمنٹ وویک کوہلی بھی تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے جو حکومت جموں و کشمیر کے فائنانس کمشنر ریونیو بھی ہیں، نے اَپنے دورے کے دوران جے جے ایم کے تحت ایک اہم پروجیکٹ تانترے پورہ۔گوم۔احمد پورہ واٹر سپلائی سکیم کا اِفتتاح کیا۔ یہ سکیم 9.55 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے پٹن سب ڈویژن کے احمد پورہ، گوم احمد پورہ، مالبوچن، تنجیرا، مالموہ، تنترائے پورہ اور مہاراج پورہ سمیت دیہاتوں کے 9,760 لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔علاقے کے مکینوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری والہانہ خیرمقدم کیا اور پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کے اُن کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔شالین کابرا نے جل جیون مشن کے تحت تعمیر کردہ جِیل پورہ ۔بونی چکل پٹن واٹر سپلائی سکیم کا بھی اِفتتاح کیا ۔ 5.54 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے گئے اِس پروجیکٹ سے پڑوسی دیہاتوں کے 1,317 سے زیادہ گھرانوں کو پینے کے پانی ضروریات کو پورا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر کی اِنتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جِیل پورہ اور بونی چکل علاقوں کے مکینوںنے مقررہ مدت کے اندر اِس پروجیکٹ کو کامیابی سے مکمل کرنے اور ان کے گھروں کو براہ راست پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دلی ستائش کا اِظہار کیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے ہر گھر کے لئے نل کے پانی کے کنکشن تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام شہریوں کو پینے کے صاف اور قابل رَسائی پانی کی فراہمی کو بنیادی حق کے طور پر فراہم کرنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

خواتین کی طاقت کے وقار کو یقینی بنا کر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے: وزیر اعظم مودی

Next Post

وزیر اعظم مودی کو جموں کشمیر میں بے مثال مقبولیت حاصل //منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی کو جموں کشمیر میں بے مثال مقبولیت حاصل //منوج سنہا

وزیر اعظم مودی کو جموں کشمیر میں بے مثال مقبولیت حاصل //منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS