Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹنٹ گورنر نے سکیتر جموں میں پی او جے کے بھون کا سنگِ بنیاد رکھا

by Indian Times
13/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو……..لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سکیتر جموں میں پی او جے کے بھون کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پی او جے کے اور مغربی پاکستان کے بے گھر افراد کو ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھون شہداءکے اعزاز میں 40 کنال 17 مرلہ میں تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بلیدان ستمب اور ایک ایمفی تھیٹر پر مشتمل ہو گا اس کے علاوہ دیگر انفراسٹرکچر بھی بھر پور ثقافتی ورثے کی نمائش کیلئے اور کمیونٹی آفس کو میٹنگ کیلئے جگہ فراہم کرے گا اور بے گھر افراد کی فلاح و بہبود کیلئے آپریشنز چلا سکے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پی او جے کے بھون بے گھر افراد کو عزت اور حقوق فراہم کرنے کیلئے حکومت کے اٹل عزم کا ثبوت ہے ، جو اپنے حقوق سے محروم تھے اور کئی دہائیوں سے مظالم کا شکار تھے ۔ انہوں نے کہا” عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے سات دہائیوں سے زیادہ طویل انتظار کے بعد بے گھر خاندانوں کو تمام حقوق اور دیگر مراعات فراہم کیں ۔ اب ان کے پاس وہی حقوق ہیں جو ملک کے کسی بھی دوسرے شہری کے ہیں اور ان کیلئے بہت سے نئے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں“ ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا کہ آج بے گھر افراد نہ صرف اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں ، الیکشن لڑ سکتے ہیں بلکہ پیشہ وارانہ تعلیم اور سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کی اپنی خواہشات کو بھی پورا کر سکتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے بے گھر خاندانوں کو سماجی ، اقتصادی اور سیاسی طور پر بااختیار بنانے کیلئے وزیر اعظم کی رہنمائی میں حکومت کے عزم کو اجاگر کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” حکومت ہند اور جموں و کشمیر انتظامیہ بے گھر خاندانوں کی ضروریات اور مطالبات کے تئیں حساس ہے ۔ ہم بے گھر افراد کو زمین کا حق اور ملکیت کے حقوق فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ “ انہوں نے کمیونٹی ممبران سے حکومت کی طرف سے منعقد کئے جانے والے خصوصی کیمپوں سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی ۔ جموں ، سانبہ اور کٹھوعہ میں ان خصوصی کیمپوں کا مقصد مختلف سرکاری اسکیموں کو پورا کرنا اور نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت اور خود روزگار فراہم کرنا، خواتین کو بااختیار بنانا اور کمیونٹی کے کسانوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو ، ریلیف اور بحالی کمشنر ( مہاجر ) ، صدر پی او جے کے وستھاپت سیوا سمیتی ، سینئر افسران اور بڑی تعداد میں بے گھر خاندانوں کے ارکان موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کو جموں کشمیر میں بے مثال مقبولیت حاصل //منوج سنہا

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا کیاافتتاح

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا کیاافتتاح

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا کیاافتتاح

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS