Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

چیف سیکرٹری کی تمام اِنفراسٹرکچر پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کی ہدایت

by Indian Times
14/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں………انفو……چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے عالمی بینک کی مالی مدد سے چلنے والے جہلم اور توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ (جے ٹی ایف آر پی) کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اِس کے تحت مالی مدد سے چلنے والے 213 ذیلی منصوبوں کے لئے کل اخراجات میں سے تقریبا 140 کروڑ روپے کی بچت کے لئے ایک مضبوط منصوبہ بنائیں۔میٹنگ میں سی اِی اواِرا¿، پرنسپل سیکرٹر ی اعلیٰ تعلیم ،کمشنر سیکرٹری آئی اینڈ سی، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی، سیکرٹری صحت، سیکرٹری سکولی تعلیم،ایم ڈی، جے کے پی سی سی،کمشنر ایس ایم سی کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔سری نگر میں مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے تعلیم، صحت، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورروزگار کے مواقع پیدا کرنے کے شعبوں میںبنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کے لئے کچھ اہم کاموں پر غورو خوض کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان بچتوں کو مقررہ وقت میں مثبت ترقیاتی محاذ پر خرچ کیا جا سکے۔اُنہوں نے ان کاموں کی نشاندہی کرنے کے لئے کہا جو اہم اور اِنتہائی ہنگامی نوعیت کے ہیں جو جلد شروع کئے جائیں گے اور اس سال دسمبر سے پہلے مکمل کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ اِس طرح کے منصوبوں کی اِفادیت کا پہلے سے جائزہ لیں اور آنے والے ورکنگ سیزن کے آغاز میں ان کی بنیاد رکھنے کے لئے اَقدامات کریں۔اَتل ڈولونے مختلف محکموں کے درمیان مشاورت کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مستقبل میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو کم کرنے کے بارے میں ان کی فوری ضروریات کا پتہ لگایا جاسکے۔اُنہوں نے جاری منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل اور ان کی تکمیل کی تاریخوں کے بارے میں بھی پوچھا۔ اُنہوں نے اِس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ تمام جاری اور نئے شروع ہونے والے کام اس سال دسمبر سے پہلے مکمل ہوجائیں جو اس منصوبے کی آخری تاریخ بھی ہے۔سی اِی او اِرا¿ ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے اَپنی پرزنٹیشن میں جے ٹی ایف آر پی کے تحت اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ مختلف اجزا¿ کے تحت 1,810 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 213 ذیلی منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایاکہ ان میں سے 186 پروجیکٹ یوٹی میں 1363 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر سحرش نے مزید بتایا کہ اہم اجزا¿ میں اہم بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور مضبوطی (40 منصوبے)، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر نو (31 منصوبے)، اربن فلڈ مینجمنٹ انفراسٹرکچر کی بحالی (13 منصوبے)، معاش کی بحالی اور مضبوطی (26 منصوبے)، ڈیزاسٹر رِسک مینجمنٹ کپسٹی کو مضبوط بنانا (22 منصوبے) اور ہنگامی ایمرجنسی رسپانس (74 منصوبے) شامل ہیں۔اِس کے علاوہ یہ بھی اِنکشاف کیا گیا کہ یہ منصوبہ سڑکوں میں پختہ فٹ پاتھ متعارف کرنے ، ڈیجیٹل رِسک ڈیٹا بیس کی تیاری ، نیم محراب والے ٹرسڈ برج کی تعمیر ، بی اے ایل اے (لرننگ ایڈ کے طور پر عمارت) کی خصوصیت کے ساتھ سکولوں کی تعمیر ،جموںوکشمیر یوٹی میں پہلے جدید ترین ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی تعمیر اور گرین ہاسپٹل بلڈنگ متعارف کرنے کے علاوہ جموں و کشمیر کے اَضلاع میں اہم اِنفراسٹرکچر اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور اَپ گریڈ کرنے میں اہم ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے قومی اور بین الاقوامی مقابلوںمیں تمغے جیتنے والوں کو مبارکباد دی

Next Post

منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی

منوج سنہا نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر حاضری دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS