Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ڈی ایم کے اور کانگریس دونوں خواتین کے نام پر سیاست کرتی رہی ہیں: وزیر اعظم مودی

by Indian Times
16/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر……15مارچ…..وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز کہا کہ دراوڈا منیترا کزاگھم (ڈی ایم کے) – کانگریس اتحاد تمل ناڈو کو کبھی بھی ترقی یافتہ ریاست نہیں بنا سکتا کیونکہ اس کی تاریخ گھوٹالے اور بدعنوانی سے بھری پڑی ہے مسٹر مودی نے لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ملک کے جنوبی حصے تک پہنچنے کی اپنی مہم کے ضمن میں یہاں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘ایک طرف، آپ کے پاس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فلاحی اسکیمیں ہیں۔ دوسری طرف، آپ کے پاس انڈیا اتحاد کے گھوٹالوں کی فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے اور کانگریس عوام کو لوٹنے کے لیے اقتدار میں آنا چاہتی ہیں۔ 2G گھوٹالے کا سب سے زیادہ فائدہ ڈی ایم کے کو ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام نے ملک کو توڑنے کا خواب دیکھنے والوں کو مسترد کر دیا۔ اب تمل ناڈو کے لوگ بھی ایسا ہی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “اس بار تمل ناڈو میں ہماری کارکردگی ڈی ایم کے-کانگریس اتحاد کو توڑ دے گی۔ آج ملک کے جنوبی سرے کنیا کماری سے اٹھنے والی لہر بہت دور تک جائے گی۔مسٹر مودی نے اس سال تمل ناڈو کے اپنے پانچویں دورے کے دوران ڈی ایم کے کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی ریاست کے مستقبل اور وراثت کی دشمن ہے اور اس کے لوگ ہندوستانی ثقافت سے نفرت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے اور کانگریس صرف خواتین کو دھوکہ دینا اور ان کی توہین کرنا جانتی ہیں۔ تمل ناڈو کے لوگ جانتے ہیں کہ ڈی ایم کے نے تمل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ جے جے للتا کے ساتھ کیسا سلوک کیا گیا؟ یہ کلچر آج بھی جاری ہے۔ ڈی ایم کے اور کانگریس دونوں ہی خواتین مخالف ہیں اور وہ خواتین کے نام پر سیاست کرتی رہی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز میں قومی جمہوری اتحاد کی حکومت نے تمل ناڈو میں جلی کٹو کی واپسی کی راہ ہموار کی اور ریاست کی ترقی کے لیے انتھک محنت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سری نگر میں فارمولا کار رن کا انعقاد کیا جائے گا :صوبائی کمشنر کشمیر نے انتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

الیکشن کمیشن آف انڈیاآج انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرےگا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیاآج انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرےگا

الیکشن کمیشن آف انڈیاآج انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرےگا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS