Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر کا جموں یونیورسٹی میں’گونج۔2024 ‘کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب

by Indian Times
20/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں…انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے جموں یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کثیر النوع میگا فیسٹول ’گونج۔2024 ‘کی اِفتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔گونج ۔2024 کو متحرک اور متنوع ثقافت کا تقریب منانے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے ، تعلیمی اِداروں کو اَپنی طاقت کو اُجاگر کرنے ، اشتراک کو فروغ کرنے اور جموں و کشمیریوٹی میں تعلیمی منظر نامے کو مضبوط بنانے میں حصہ اَدا کرنے کے لئے پیشکش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں یونیورسٹی کی پوری ٹیم کو اَپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے ، اَپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور متحرک تعلیمی ماحول میں مشغول ہونے کے لئے طلباءکو ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے مبارکباد دی۔اُنہوں نے یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ جموں یونیورسٹی کے اہم اَقدامات جیسے کہ ڈیزائن یور ڈگری، کالج آن وہیلز اور گونج پروگرام کو اَپنائیں جو زندگی بھر سیکھنے کا ذریعہ، نئی دریافت اور اَپنے اندر تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اکیسویں صدی میں نظریات قوموں کی نئی دولت ہوں گے۔ یونیورسٹی اور کالج کیمپس کا مزید وسیع ہوگا ۔ انہیں اَب ایک تعلیمی اِدارے کے طور پر نہیں دیکھا جائے گا بلکہ انہیں نوجوان ذہن پیدا کرنے کی بنیاد کے طور پر جانا جائے گا جو دنیا کو بدل دیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے کیمپس کو تبدیلی لانے والوں کے لئے تعاون اور متاثر کن تخلیقی صلاحیتوں کے لئے جانا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے فائدے کے لئے اسے مو¿ثر طریقے سے کام کرنے کے لئے ہمیں متعلقہ مضامین، تحقیق اور اختراع پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے تاکہ دیہات اور قصبوں کی تبدیلی میں اَپنا کردار ادا کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِفتتاحی تقریب میں تدریسی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ کلاس روم کی تعلیم کو اَز سر نو ترتیب دیں اور طلباءکی رہنمائی کریں تاکہ ان کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ تعلیم سے طلباءکو ہمیت سے بھرپور شعورپیدا کرنے میںمدد ملتی چاہئے اور اسے مستقبل پر مبنی ہونا چاہئے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تعلیم سے طالب علموں کو نئے خیالات ، نئی تحقیق اور اِختراعات پیدا کرنے کے جذبے کی ترغیب ملنی چاہیے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو صحیح معنوں میں عملانے اور نوجوان پودکو ہندوستان کی بھرپور ثقافت اور قدیم علمی نظام سے جوڑنے پر مزید زور دیا۔اُنہوںنے کالج آن وہیلز کی تصویری نمائش اور مختلف تعلیمی اداروں اور محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ”کالج آن وہیلز“اَقدام طلبا¿ کو اَپنی منفرد اور بے مثال شخصیت کو اُجاگر کرنے اوراس صلاحیت کو حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام طالب علموں کو تجربے کے ذریعے سیکھنے،بین الضابطہ تعاون اور تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے زندگی بھر کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔اِس موقعہ پروائس چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کونسل جموں و کشمیر پروفیسر دنیش سنگھ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیمی اِداروں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کی سرگرمیوں اور اَقدامات کا معاشرے پر مثبت اثر پڑے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایک سووینئر بھی جاری کیا اور کالج آن وہیلز کے اقدام اور جموں یونیورسٹی کی پروجیکٹ رپورٹ سے متعلق اشاعتیں بھی جاری کیں۔ اِس موقعہ پر ”کالج آن وہیلز“ کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دِکھائی گئی۔ اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے طلبا¿ کے دستے کی طرف سے شاندار مارچ پاسٹ کی سلامی لی اور جنرل زورآور سنگھ کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔اِس موقعہ پر وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے ، وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں پروفیسر بچن لال، مختلف یونیورسٹیوں اور تعلیمی اِداروں کے سربراہان، فیکلٹی ممبران، سینئر اَفسران اور طلبا¿ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

 سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کا پ±رتپاک استقبال کیا

Next Post

صوبائی کمشنر کشمیر نے باغ گل لالہ کے اِنتظامات کالیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
صوبائی کمشنر کشمیر نے باغ گل لالہ کے اِنتظامات کالیاجائزہ

صوبائی کمشنر کشمیر نے باغ گل لالہ کے اِنتظامات کالیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS