Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

پانی کی قلت سنگین مسئلہ ا سے نمٹنے کےلئے قبل از وقت اقدامات کی ضرورت / لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
23/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر22۔۔۔مارچ۔۔۔۔۔۔۔وی او آئی۔۔۔۔۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے” عالمی یوم آب “پر کہا کہ پانی کے عالمی دن پر، آئیے ہم اپنے قیمتی آبی وسائل کی حفاظت کا عزم کریں، پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور پانی کی ذخیرہ اندوزی کے روایتی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کی شرکت کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کریں۔وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم آب کے حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر لکھا کہ پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کےلئے قبل از وقت اقدامات کی ضرورت ہے ۔انہوںنے لکھا کہ پانی کے عالمی دن پر، آئیے ہم اپنے قیمتی آبی وسائل کی حفاظت کا عزم کریں، پانی کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور پانی کی ذخیرہ اندوزی کے روایتی طریقوں کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی کی شرکت کی فعال طور پر حوصلہ افزائی کریں۔عالمی یوم آب یا پانی کا بین الاقوامی دن، ہر سال 22 مارچ کو منایا جاتا ہے اس کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ صاف پانی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ا س لیے ہر اس ممکن طریقے سے فائدہ اٹھانا چاہیے کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب تر افراد تک یہ سہولت پہنچائی جا سکے۔بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ ایک طرف سائنسدان کہتے ہیں کہ دنیا کا پانی ازل سے اب تک برابر ہے اور دوسری طرف پانی ختم ہوجانے کا ڈر پیدا کیا ہوا ہے تو سچ کیا ہے؟ اس بات کا آسان سا جواب یہ ہے کہ دنیا میں “پانی” ازل سے موجود “پانی” کے برابر ہے لیکن ازل میں موجود “صاف پانی” کے مقابلے میں آج “صاف پانی” بہت کم ہے.ہم سب پانی کا استعمال تو کر رہے ہیں، لیکن بہت کم ہی ایسے لوگ ہیں جو صاف پانی بنانے کے بارے میں سوچ رہے ہوں، مگر کیا آج بھی ہم اسی طرح پانی بنا سکتے ہیں جس طرح تقریبا 3 ارب سال پہلے پانی زمین پر وجود میں آیا؟اس بات کا جواب 100 فیصد یقین کے ساتھ تو نہیں دیا جا سکتا لیکن ہاں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پانی کے وجود کے بارے میں سائنسدانوں نے جو 2 نظریے پیش کیے ہیں ان کی حقیقت تسلیم کی جا سکتی ہے، سائنسدانوں کی جانب سے پیش کیے گئے نظریے درج ذیل ہیں۔یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری زندگیوں میں پانی کیا اہمیت رکھتا ہے، ہم پانی کے بنا زیادہ سے زیادہ 5 دن تک رہ سکتے ہیں اس کے بعد ہماری موت یقینی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں تا کہ ہم خود بھی سکون میں رہیں اور ہماری نسلیں بھی بہتر زندگی گزار سکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ایف سی ایس اینڈ سی اے ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج کا جائزہ لیا

Next Post

وزیراعظم نریندر مودی کا بھوٹان پہنچنے پر والہانہ استقبال، بھوٹان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیراعظم نریندر مودی کا بھوٹان پہنچنے پر والہانہ استقبال، بھوٹان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

وزیراعظم نریندر مودی کا بھوٹان پہنچنے پر والہانہ استقبال، بھوٹان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS