Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

امرسنگھ کالج میں ڈیکلریشن ایونٹ کا اِنعقاد

by Indian Times
30/03/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر….انفو…….امر سنگھ کالج میں الیکٹورل لٹریسی کلب (ای ایل سی) نے ”ملک کے مثالی شہری کے طور پر رائے دہندگان“ کے موضوع پر ایک ڈیکلی میشن ایونٹ کا اِنعقاد کیا۔اِس تقریب کا مقصد طلبا¿ اور فیکلٹی ممبران میں اِنتخابی خواندگی کو فروغ دینا تھا جس میں جمہوری عمل میں فعال شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیاتھا۔ طلبا¿ نے اِس ڈیکلی میشن ایونٹ میں حصہ لیا۔تقریب کا آغاز پرنسپل پروفیسر شیخ اعجاز بشیر کے بصیرت افروز خطاب سے ہوا جنہوں نے حق رائے دہی کو ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری کے طور پر اِستعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اِنتخابات میں حصہ لے کر افراد جمہوریت کے کام کاج میں براہ ِراست حصہ اَدا کرتے ہیں اور اِس طرح قوم کا مستقبل سنوارتے ہیں۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی روشنی ڈالی کہ اس قسم کے واقعات الیکشن کمیشن آف انڈیا اور ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کی ہدایت پر کئے جاتے ہیں جو ضلع سری نگر کے چیف الیکٹورل آفیسر بھی ہیں۔اُنہوں نے اس حقیقت پربھی روشنی ڈالی کہ اِس طرح کی تقریبات الیکشن کمیشن آف اِنڈیا اور ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی ہدایات پر منعقد کی جاتی ہیں جو ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سری نگربھی ہیں۔الیکٹورل لٹریسی کلب کے کنوینر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کلب کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا اور کیمپس کے اندر اور باہر ووٹروں کی شرکت کو فروغ دینے میں اِی ایل سی ممبران کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی۔پروفیسر راتھر نے اِنتخابی عمل کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے اور ساتھی شہریوں کو اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی ترغیب دینے میں طلبا¿ اور فیکلٹی ممبران کے کردار پر زور دیا۔اِس تقریب میں طلبا¿ اور فیکلٹی ممبران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سامعین نے گفتگو میں حصہ لیا اور اِس موضوع پر اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا جو جمہوری اَقدار کے ساتھ گہری وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔ڈیکلریشن ایونٹ کا فیصلہ پروفیسر اسحاق احمد، ڈاکٹر زُبیر نذیر، پروفیسر توحید یوسف دادو اور پروفیسر عرفان یوسف پر مشتمل پینل نے کیا۔ڈیکلی میشن مقابلہ میںپہلے سمسٹر کی ملیحہ نے پہلی، دوسرے سمسٹر کی مسکان جاوید نے رنر اَپ اور تیسرے سمسٹر کی امروز رشید اور سالیکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے رام بن سڑک حادثے پر دُکھ کا اِظہار کیا

Next Post

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS