سرینگر ….یکم اپریل…… سی این آئی……….. ہندوستان کو اگلے 10 سالوں میں اقتصادی طور پر خود کفیل بننے کی ضرورت ہے تاکہ ملک عالمی عوامل سے زیادہ متاثر نہ ہو کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی سب کو ساتھ لے کر چلنے کے نئے کلچر کی نمائندگی کرتی ہے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر تمام نگاہیں مرکوز ہو نگی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود، ہمیں مطمئن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے کینار کماری تک ترنگا لہرا رہا ہے جس اس بات کی ضمانت ہے کہ ملک ایک ہے اور نشان ایک ۔ سی این آئی مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو اگلے 10 سالوں میں اقتصادی طور پر خود کفیل بننے کی ضرورت ہے تاکہ ملک عالمی عوامل سے زیادہ متاثر نہ ہو۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جون میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کے تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہر ایک کے لیے بہت سارے کام پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا ” ہمیں ہندوستان کی اقتصادی خود انحصاری کو بڑھانا ہے“۔ مودی نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر منافع بخش ہو گیا ہے اور ان کی حکومت اور آر بی آئی کی طرف سے گزشتہ دہائی میں کی گئی کوششوں کی وجہ سے کریڈٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ”دنیا کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہونے کے باوجود، ہمیں مطمئن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں نے پہلے ہی یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ بی جے پی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد کروڑوں لوگوں کے دل جیتنا ہے۔ ہمیں ہر الیکشن اسی محنت کے ساتھ لڑنا ہے جو ہم نے جن سنگھ کے وقت سے کی ہے۔ نہوں نے کہا کہ انگریز بھلے ہی 1947 میں چلے گئے ہوں لیکن انہوں نے کچھ لوگوں کے ذہنوں میں لوگوں کو غلاموں جیسا سلوک کرنے کا بیج اپنے پیچھے چھوڑ دیا۔”آزادی کے بعد کے سالوں میں لوگوں کے اس طبقے نے بہت ترقی کی جو اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے تھے،” انہوں نے کانگریس پر واضح الفاظ میں کہا جس نے آزادی کے بعد ابتدائی دہائیوں میں ملک پر حکومت کی۔مودی نے کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں پر اقربا پروری، خاندان پرستی، ذات پرستی اور علاقائیت سے منسلک ہونے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی سب کو ساتھ لے کر چلنے کے نئے کلچر کی نمائندگی کرتی ہے۔






