سرینگر 02اپریل سی این آئی بنگلور کی سرزمین پر ایک بار پھر ”اب کی بار 400پار اور ہماری سرکار“ کا نعرہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے اور کانگریس کی زیرقیادت ہندوستانی اتحاد کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے“ کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ ان کی قیادت میں مرکزی سرکار ملک کے ہر کونے میں ترقی کے اپنے وعدے پر کار بند ہے اور لوک سبھا انتخابات میں تیسری مرتبہ جیت درج کرکے ملک کو نئی ترقی کی بلندیوں پر پہنچایا جائے گا ۔ سی این آئی کے مطابق بی جے پی کے ”400پار“ ہدف کے بارے میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے اور ہندوستانی بلاک کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے جسے انہوں نے کا اتحاد کہا ہے۔ انہوں نے کہا ” بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے اور کانگریس کی زیرقیادت ہندوستانی اتحاد کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، انہوں نے اپوزیشن بلاک پر بدعنوانی اور گھوٹالوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، جو کبھی چھٹی نہیں لیتے، اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کے درمیان بھی کوئی مقابلہ نہیں ہے، جو موسم گرما شروع ہوتے ہی بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا ”آئندہ لوک سبھا انتخابات میں، ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی اور این ڈی اے ہے اور ہم مودی کی قیادت میں انتخابی میدان میں ہیں ۔ امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار ملک کے ہر کونے میں ترقی کے اپنے وعدے پر کار بند ہے اور لوک سبھا انتخابات میں تیسری مرتبہ جیت درج کرکے ملک کو نئی ترقی کی بلندیوں پر پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ہر حصہ خاص طور پر چھوٹی ریاستیں ملک کے اہم حصے ہیں اور مودی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ ”چھوٹی ریاستوں کے تئیں بڑی ذمہ داری “ہو۔امیت شاہ نے کہا ”چھوٹی ریاستیں ہمارے ملک کی ‘دھاروہر’ ہیں اور وہ اتنی ہی اہم ہیں جتنی بڑی ریاستوں۔ ریاست جتنی چھوٹی ہوگی، مرکز کی اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی ترقی کے لیے کام کرے۔ یہ مودی حکومت کی پالیسی ہے“۔راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا ان ریاستوں سے صفایا ہوگیا اور لوگوں نے بی جے پی کے حق میں اپنا مینڈیٹ دیا۔شاہ نے کہا کہ شمال مشرق کے لوگوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ اس ملک پر ایک ایسی پارٹی کی حکومت ہونی چاہئے جو لوگوں کو سلامتی، امن اور ترقی فراہم کر سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر حصے کا دورہ کیا ہے اور محسوس کیا ہے کہ ایک بار پھر بی جے پی حکومت بنائے گی اور مودی مسلسل تیسری بار وزیر اعظم بنیں گے“۔






