سرینگر۔۔۔۔۔14اپریل۔۔۔ سی این آئی ۔۔۔۔۔جموںو کشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی پراچین مارگ پویتر چھری یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔انہوں نے پرتھم پوجا میں بھی شرکت کی ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے نگروٹہ جموں کے کول کنڈولی مندر میں 22 ویں ماتا ویشنو دیوی جی پراچین مارگ پویترا چھری یاترا کی مبارک ”پرتھم پوجا“ میں شرکت کی۔لیفٹنٹ گورنر نے گلہائے عقیدت پیش کیے اور بعد میں ہولی جیوت لے کر چھڑی یاترا کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یاترا اولی ماتا مندر بامیال چھپنو پہنچنے سے پہلے ہیریٹیج راستے سے گزرے گی۔لیفٹنٹ گورنر نے عقیدت مندوں کو شبھ کامنائیں دیں اور جموں و کشمیر کی امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔






