Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

کسی کو ڈرنے کی ضرورت نہیں /وزیر اعظم نریندر مودی

by Indian Times
16/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر15……اپریل ….سی این آئی ….  ”جب میں کہتا ہوں کہ میرے پاس بڑے منصوبے ہیں، تو کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے“ کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ میں کسی کو ڈرانے یا بھگانے کیلئے نہیں بلکہ قوم کی فلاح و بہبود کیلئے فیصلے کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”ایک قوم، ایک انتخاب “کا نفاذ جو ان کی پارٹی بی جے پی کے انتخابی منشور میں کیے گئے کلیدی وعدوں میں سے ایک ہے، ان کی حکومت کا عزم ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرکز نے کبھی بھی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی فائدے کیلئے استعمال نہیں کیا۔سی این آئی ے مطابق انگریزی خبر رساں ایجنسی ( اے این آئی ) کے ساتھ ایک خصوصی انٹر ویو میں وزیر اعظم نریندر دمودی نے سال2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کیلئے اپنے نظریہ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا ”جب میں کہتا ہوں کہ میرے پاس بڑے منصوبے ہیں، تو کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ میں کسی کو ڈرانے یا بھگانے کے لیے فیصلے نہیں لیتا، میں قوم کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلے کرتا ہوں۔ “ انہوں نے کہا”حکومتیں ہمیشہ کہتی ہیں کہ ہم نے سب کچھ کر لیا ہے، میں نہیں مانتا کہ میں نے سب کچھ کر لیا ہے۔ میں نے سب کچھ درست سمت میں کرنے کی کوشش کی ہے، پھر بھی مجھے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے ملک کی بہت سی ضروریات ہیں“۔ مودی نے کہا کہ میں ہر خاندان کے خوابوں کو کیسے پورا کروں، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ یہ ٹریلر ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’ایک قوم، ایک انتخاب ‘کا نفاذ جو ان کی پارٹی بی جے پی کے انتخابی منشور میں کیے گئے کلیدی وعدوں میں سے ایک ہے، ان کی حکومت کا عزم ہے۔انہوں نے کہا ”ون نیشن، ون الیکشن ہمارا عزم ہے، ہم نے پارلیمنٹ میں بھی اس پر بات کی ہے، ہم نے ایک کمیٹی بھی بنائی ہے، کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی پیش کر دی ہے، تو ون نیشن، ون الیکشن کے حوالے سے بہت سے لوگ آئے ہیں۔ ملک میں بہت سے لوگوں نے اپنی تجاویز کمیٹی کو دی ہیں اور اگر ہم اس رپورٹ پر عمل درآمد کر سکتے ہیں تو ملک کو بہت فائدہ ہوگا“۔پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ مرکز نے کبھی بھی تفتیشی ایجنسیوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا۔وزیر اعظم نے اے این آئی سے خصوصی طور پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن کے اس الزام کی مذمت کی کہ تحقیقاتی ایجنسیوں اور محکمہ انکم ٹیکس کو حکمران بی جے پی کی قیادت والی حکومت سیاسی اسکور کو طے کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سی بی آئی اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ بی جے پی کے مہم اور فرنٹ لائن واریرہیں جنہیں اپوزیشن لیڈروں کو ڈرانے اور انہیں حکمراں پارٹی میں شامل کرنے کے ’ٹارگٹ ‘دیئے جاتے ہیں۔پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن سے متعلق اصلاحات کو ان کی بہت سی کامیابیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت سب کیلئے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ”ان کی حکومت ملک میں ہر ایک کے لیے کام کر رہی ہے اور ان کے پاس تیسری مدت کے لیے ایک ویژن تیار ہے“۔ وزیر اعظم نے اپنے دوسرے دور حکومت میں کیے گئے کاموں پر روشنی ڈالی جس میں کہا گیا کہ دفعہ 370 کو ہٹا دیا گیا اور تین طلاق کو کسی سیاسی ووٹ بینک کی پرواہ کیے بغیر رد کر دیا گیا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بانڈی پورہ نے تیاریوں کا جائزہ لیا

Next Post

ہر گھر اور ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے// راجناتھ سنگھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
ہر گھر اور ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے// راجناتھ سنگھ

ہر گھر اور ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے// راجناتھ سنگھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS