Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سری نگر میں کشتی الٹنے سے2 بچوں سمیت 6 افراد کی موت

by Indian Times
17/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر۔۔۔۔ 16 اپریل ۔۔۔۔سری نگر کے بٹوارہ گنڈ بل علاقے میں دریائے جہلم میں منگل کی صبح ایک کشتی الٹنے کے ایک قیامت خیز واقعے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 2 بچوں سمیت 3 افراد ہنوز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر بچاﺅ آپریشن جاری ہے۔ضلع مسجٹریٹ سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے جائے موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح قریب آٹھ بجے ایک کشتی کے دریائے جہلم میں الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی ایس ڈی آر ایف،فوج، پولیس، مقامی لوگوں اور دیگر ایجنسیوں نے وسیع پیمانے پر بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق کشتی میں 15 افراد سوار تھے جن میں 7 بچے اور باقی بڑے تھے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران اب تک 12 افراد کو ریسکیو کیا گیا، 6 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران جائے واردات پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دودھ ناتھ نامی ایک شخص، جو واقعہ پیش آنے کے وقت جائے وقوعہ پر موجود تھا، نے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر تین افراد کو بچالیا۔انہوں نے کہا کہ کشتی کا دریا پار کرنے کے لئے ایک رسی کا استعمال کیا جاتا تھا جو اچانک ٹوٹ گئی اور کشتی ایک لوہے کے پلر سے ٹکرا کر دو حصوں میں ٹوٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار لوگ مدد کے لئے چلا رہے تھے۔مہلوکین کی شناخت شبیر احمد بٹ، رضیہ ، گلزار احمد ڈار ، فردوسہ فیاض زوجہ فیاض احمد اور جڑواں بھائی طاہر فیاض اور مدثر فیاض کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تین افراد جن کی شناخت فرہان نصیر پرے ، حازق شوکت اور اس کا والد شوکت احمد شامل ہیں ابھی بھی لاپتہ ہے۔ہسپتال میں زیرعلاج افراد کی پہچان انشائ ہلال زرگر، عائشہ ہلال اور حمیرہ کے بطور ہوئی ہے۔واقعہ پیش آںے کے بعد علاقے میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوا اور ہر سو آہ و فغان کی صدائیں بلند ہوئیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں زیر تعمیر پل برسوں سے تشنہ تکمیل ہونے کی وجہ سے ایسا حادثہ پیش آیا ہے۔بتادیں کہ گذشتہ دنوں سے ہو رہی موسلا دھار بارشوں کے باعث دریائے جہلم میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سابق وزرائے اعلیٰ اور دیگر لیڈروں نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی سر ی نگر نے رات گئے شہرکے علاقوں کا کیا دورہ

Next Post

روایتی جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادات کےلئے نوجوانوں کو تباہی و ہلاکتوں کا راستہ دکھایا/سید محمد الطاف بخاری

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
روایتی جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادات کےلئے نوجوانوں کو تباہی و ہلاکتوں کا راستہ دکھایا/سید محمد الطاف بخاری

روایتی جماعتوں نے اپنے سیاسی مفادات کےلئے نوجوانوں کو تباہی و ہلاکتوں کا راستہ دکھایا/سید محمد الطاف بخاری

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS