Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ نے اوڑی حلقہ کا دورہ کیا

by Indian Times
20/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ….  انفو     ..   ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بارہمولہ مِنگا شیرپا نے لوک سبھا اِنتخابات کے پیش نظر سب ڈویژن اوڑی کے اندر مختلف پولنگ سٹیشنوں کا جامع معائینہ کیا۔اس دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ تمام پولنگ سٹیشنوں میںالیکشن کمیشن کے رہنما خطوط کے مطابق کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کی یقین دہانی کی جائے۔ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے رائے دہندگان کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ اور مو¿ثر ووٹنگ کے تجربے کو یقینی بنانے کے لئے ہر مقام پر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کا مکمل جائزہ لیا۔دورے کے دوران ڈی ای او نے سرحدی دیہاتوں میں متعدد پولنگ سٹیشنوں کا معائینہ کیا اور مختلف ضروری پہلوو¿ں جیسے ریمپ کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی سہولیات، پینے کے پانی کی فراہمی اور بجلی کی فراہمی کا جامع جائزہ لیا۔دریں اثنا، مِنگ شیرپا نے تیاریوں میں شامل تمام شراکت داروں کی لگن اور کوششوں کو سراہا اور اِنتخابی عمل کی کامیابی کی ضمانت کے لئے مسلسل تعاون پر زور دیا۔مزید برآں، ڈی اِی او نے اوڑی میں ڈسٹری بیوشن سینٹر کا دورہ کیا اور اِنتظامات کا جائزہ لیا جہاں لوک سبھا اِنتخابات کے دوران اسمبلی حلقہ کے اِنفرادی پولنگ سٹیشنوں میں اِنتخابی جماعتوں اور اِنتخابی مواد تقسیم کیا جائے گا۔دورے کے دوران ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ہمراہ اے آر او 9۔اوڑی حلقہ جاوید احمد راتھر اور دیگر افسران بھی تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے ہسپتالوں میں پیش کردہ پیرا میڈیکل کورسوں اور سپلائی پوزیشن کی صورتحال کا جائزہ لیا

Next Post

ادھم پور :نوی نویلی دولہن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ادھم پور :نوی نویلی دولہن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

ادھم پور :نوی نویلی دولہن نے بھی ووٹ کاسٹ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS