Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

آج کشمیر کی ہر گلی میں ترنگا شان سے لہرا رہا ہے / وزیر اعظم مودی

by Indian Times
26/04/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر……25اپریل …سی این آئی…. سرحد پار سے ایک گولی چلتی ہے تو ہم نے فوجیوں کو دس گولیاں واپس چلانے کی چھوٹ دی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری باری آئی تو میں نے ہمت دکھائی اور اسے ختم کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”مودی کی گارنٹی“ کہہ کر وہ لوگوں کو یہ گارنٹی دے رہے ہیں کہ وہ اپنے تمام وعدے پورے کریں گے۔سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں مورینا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جب میں کہتا ہوں کہ میرے پاس بڑے منصوبے ہیں، تو کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ میں کسی کو ڈرانے یا بھگانے کے لیے فیصلے نہیں لیتا، میں قوم کی فلاح و بہبود کے لیے فیصلے کرتا ہوں۔ “ انہوں نے کہا”حکومتیں ہمیشہ کہتی ہیں کہ ہم نے سب کچھ کر لیا ہے، میں نہیں مانتا کہ میں نے سب کچھ کر لیا ہے۔ میں نے سب کچھ درست سمت میں کرنے کی کوشش کی ہے، پھر بھی مجھے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میں دیکھ رہا ہوں کہ میرے ملک کی بہت سی ضروریات ہیں“۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ”آرٹیکل 370 کا خاتمہ ہماری پارٹی کا عزم تھا۔ جب میری باری آئی تو میں نے ہمت دکھائی اور اسے ختم کر دیا“ ۔ انہوںنے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی تقدیر بدل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”مودی کی گارنٹی“ کہہ کر وہ لوگوں کو یہ گارنٹی دے رہے ہیں کہ وہ اپنے تمام وعدے پورے کریں گے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہندوستانی پرچم کی طاقت تھی جو ان کی ضمانت بنی جب ہندوستان کے نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ تنازعہ کے وقت یوکرین میں پھنس گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستانی ترنگا ہی تھا جو روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے دوران ضمانت بن گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سرحد پر کھڑے فوجیوں کے آرام کی بھی فکر تھی اس لئے ہم نے ان فوجیوں کو بھی کھلی لگام دی جن کے ہاتھ کانگریس حکومت نے بندھے ہوئے تھے۔ ہم نے کہا کہ ایک گولی آئے تو 10 گولیاں چلائیں۔ ایک گولہ پھینکا جائے تو دس توپیں چلنی چاہئیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے نتیجے میں آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ کشمیر کے حالات کس قدر بہتر ہوئے ہیں ۔ آج کشمیر کی ہر گلی میں ترنگا لہرایا جاتا تھا ہے جبکہ پہلے کشمیر میں ترنگا کےلئے کوئی جگہ نہیں تھی اور اس کو آگ لگادی جاتی تھی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

خوشحالی اور ترقی کےلئے دائمی امن ناگزیر/غلام حسن میر

Next Post

دوسر ے مرحلہ کی ووٹنگ آج

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج

دوسر ے مرحلہ کی ووٹنگ آج

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS