Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

اپوزیشن میں دم ہے تو دفعہ 370واپس لاکر دکھائی / وزیر اعظم مودی

by Indian Times
01/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر30…..اپریل ……سی این آئی…… دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں ملک کی حکومت کے نقطہ نظر میں کانگریس کے دور حکومت کے مقابلے میں بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک دہشت گردی پر ڈوزیئر نہیں بھیجتا بلکہ گھر میں گھس کر مار ڈالتا ہے ۔ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کو جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کو واپس لانے کا چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ہیں تو بھی وہ ایسا نہیں کر سکتے۔سی این آئی کے مطابق مہاراشٹر کے لاتور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں، خبروں کی سرخیاں تھیں کہ ہندوستان نے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک اور ڈوزیئر پاکستان کو سونپا ہے۔ میڈیا میں ہمارے کچھ دوست تالیاں بجاتے تھے جب اس طرح کا کوئی ڈوزیئر بھیجا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا ”آج، ہندوستان ڈوزیئر نہیں بھیجتا ہے۔ آج بھارت گھر میں گھس کے مارتا ہے “ ۔ وزیر اعظم مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انڈیا بلاک ایک ’فارمولہ‘ لے کر آیا ہے جس کے تحت اپوزیشن اتحاد میں شامل پارٹیاں اقتدار میں آنے کی صورت میں ایک ایک سال کے لیے وزیر اعظم کا عہدہ حاصل کریں گی۔مودی نے کہا کہ ایسے نظام سے ملک کی بھلائی کی امید نہیں کی جا سکتی۔ “کچھ لوگ قسطوں میں وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ہر سال پی ایم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،“ انہوں نے کہا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ جب میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت ‘کی بات کرتا ہوں تو کانگریس کے شہزادے کو بخار ہو جاتا ہے۔ ادھر ایک خصوصی انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کو جموں و کشمیر میں اگست 2019 میں منسوخ کی گئی دفعہ 370 کو واپس لانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ ہیں تو بھی وہ ایسا نہیں کر سکتے۔انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو جموں و کشمیر میں 70 سال تک مکمل طور پر نافذ نہ کرنے پر کانگریس کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا جو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد بی جے پی حکومت نے کیا تھا۔وزیر اعظم مودی نے کانگریس سمیت اپوزیشن لیڈروں کو چیلنج کیا، جنہوں نے اعلان کیا کہ وہ دفعہ 370 کو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا ” جو کوئی ہندوستان کے آئین، وفاقی سختی اور دائرہ اختیار میں ہے اس کو سمجھتا ہے، وہ ایسی باتیں نہیں کرے گا۔ آرٹیکل 370 کو واپس لانا اپوزیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اگر میں جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ ہوں، تو میں یہ نہیں کر سکتا۔ “ انہوں نے کانگریس کو ہمت دی کہ وہ پریس کانفرنس کرے اور اعلان کرے کہ پارٹی دفعہ 370 کو بحال کرے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے صحت پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

بارشوں کا سلسلہ تھم جانے سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS