سرینگر/////02مئی////// سی این آئی///// گجرات کی سرزمین سے ایک بار پھر زور دیکر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ”کانگریس مر رہی ہے اور پاکستان رو رہا ہے“ ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی امن اور ترقی کی دشمن ہے جبکہ ملک میں ”دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈس کی حفاظت کرتی ہے“۔انہوں نے کہا کہ ان کے دور اقتدار میں صرف بدعنوانی رشوت خوری میں اضافہ ہوا ہے تاہم بی جے پی نے عہدہ سنبھالتے ہی سب کچھ ٹھیک کر دیا اور ملوثین کے خلاف کارروائی شروع کر دی جس سے اب ان کی نیند حرام ہو گئی ہے ۔گجرات میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا الزام لگاتے ہوئے سابقہ یو پی اے حکومت پر دہشت گردوں کو ”ڈوزیئر“دینے کا الزام لگاتے ہوئے نشانہ بنایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہندوستان میں کمزور ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے رہنما پارٹی کے اقتدار میں واپس آنے کیلئے دعاکر رہے ہیں۔انہوں نے کہا”کمزور کانگریس حکومت دہشت گردی کے مالکوں کو ڈوزیئر دیتی تھی۔ لیکن، مودی کی مضبوط حکومت دہشت گردوں کو ان کی زمین پر مار دیتی ہے۔ یہ اتفاق ہے کہ آج ہندوستان میں کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے اور جب یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے۔ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعا کر رہے ہیں۔ پاکستان ’شہزادہ‘ کو وزیراعظم بنانے کے لیے بے چین ہے اور کانگریس پہلے ہی پاکستان کی مداح ہے۔ پاکستان اور کانگریس کے درمیان یہ شراکت داری اب پوری طرح سے بے نقاب ہو چکی ہے“ ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس امن اور ترقی کی دشمن ہے۔ نہوں نے لوگوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کی تلقین کی اور دعویٰ کیا کہ عظیم پرانی پارٹی خوشامد کو فروغ دیتی ہے۔جو لوگ اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں وہ کرناٹک کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ ماضی کی کانگریس حکومتوں اور موجودہ بی جے پی حکومت کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ”بی جے پی گزشتہ دس سالوں سے مرکز میں برسراقتدار ہے، نہ مجھ پر اور نہ ہی کسی وزیر پر ایک بھی الزام ہے لیکن کانگریس پر صرف بدعنوانی اور رشوت ستانی کا الزام لگا ہے “مودی نے کہا ”میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا اس ملک سے کرپشن ختم ہونی چاہیے یا نہیں؟ کرپشن میں ملوث کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر اعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ’یہ ہمارا روڈ میپ ہے جبکہ کانگریس آپ کا ووٹ چاہتی ہے کیونکہ وہ بی جے پی کی اسکیموں اور یہاں کے لوگوں کی ترقی کیلئے کیے گئے کام کو پلٹنا چاہتی ہے۔






