Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

راجوری کے چارحلقوں میں 538 پولنگ پارٹیاں روانہ

by Indian Times
25/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

راجوری…انفو….538 پولنگ پارٹیوں کو پولنگ مواد کے ساتھ راجوری، تھانہ منڈی، نوشہرہ اور بدھل اسمبلی حلقوں جوکہ اننت ناگ ۔ راجوری پارلیمانی حلقہ میں آتی ہیں، کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر روانہ کیا گیا جہاں آج پولنگ ہو رہی ہے ۔سخت حفاظتی اِنتظامات کے درمیان پولنگ عملہ اور دیگر سامان اَپنے متعلقہ ڈسپیچ سینٹروں سے روانہ ہوئے جو کہ راجوری، تھانہ منڈی، نوشہرہ اور بدھل اسمبلی حلقوں میں لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024ءکے لئے پولنگ کے عمل میں ایک اہم قدم ہے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر اوم پرکاش بھگت نے ذاتی طور پر ڈِسپیچ کے عمل کی نگرانی کی۔اُنہوں نے لوک سبھا اِنتخابات 2024 ءکے لئے کئے گئے اِنتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پولنگ پارٹیوں اور پولنگ مواد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت حفاظتی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کہا کہ مناسب سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے پولنگ پارٹیوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے اَپنے فرائض اَنجام دینے کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جائے گا۔4 اسمبلی حلقوں میں 3,89,721 رائے دہندگان ہیں جن میں 2,02,809 مرد ، 1,86,905 خواتین اور خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ کُل 542 پولنگ سٹیشن میں سے 278 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔دریں اثنا¿،ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے نوشہرہ سب ڈویژن میں اِنتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جامع دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بابو رام ٹنڈن بھی تھے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے دورے میں متعدد پولنگ سٹیشنوں کا احاطہ کیا گیا۔ اِس دورے کی نمایاں خصوصیات میں نوشہرہ میں گلابی رنگ کے پولنگ سٹیشن کا معائینہ کرنا تھا جس میں خصوصی طور پر خواتین کا عملہ تعینات ہوگا۔اُنہوںنے اَب تک کی گئی تیاریوں کا بغور جائزہ لیا اور ضلع بھر میں اِنتخابات کے پُرامن، آزادانہ اور منصفانہ اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے انتخابی عملے کو ہدایات دیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اپوزیشن لیڈران ہماری مسلح افواج کی بہادری پر سوال کرنا یا شک کرنا بند کریں/ راجناتھ سنگھ

Next Post

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی پارٹیوں کی روانی کی نگرانی کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی پارٹیوں کی روانی کی نگرانی کی

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کولگام نے اِنتخابی پارٹیوں کی روانی کی نگرانی کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS