Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سریش کمار نے کلاکیندر میں سات روزہ فوٹو ایگزبشن کا کیااِفتتاح

by Indian Times
26/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔۔۔۔۔انفو25مئی /پرنسپل سیکرٹری ثقافت و قبائلی اَمورسریش کمار گپتا نے کلا کیندر میں معروف صحافی سنی دوا کی سات روزہ فوٹو ایگزبشن کا اِفتتاح کیا۔ اِس تقریب کا اِنعقاد کلا کیندر سوسائٹی جموں نے کیا ہے اور اِس کا موضوع ”جموں و کشمیر کا ورثہ“ ہے اور اسے ”دیرپا اور مستحکم ورثے“ کانام دیا گیا ہے۔سیکرٹری کلاکیندر سوسائٹی ڈاکٹر جاوید راہی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اِس تقریب کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کی یادگاروں ، ثقافتی مقامات اور تعمیر شدہ ورثے کے بارے میں گہری اور بیداری کو فروغ دینا ہے۔سنی دُوا نے اِفتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینکڑوں ثقافتی ورثے کی عمارتوں، مقامات اور یادگاروں کو دستاویزی شکل دینے کے لئے اَپنی دہائیوں کی کوششوں سے معلومات کا اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ کلا کیندر کی پانچ گیلریوں میں صرف 150 پینٹوگراف نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں جن میں مشہور ورثے مقامات اور نجی حویلیاں سمیت غیر معروف عمارتیں ہیں۔سریش کمار گپتا نے اَپنے صدارتی خطاب میں جموں و کشمیر کی شاندارثقافتی وراثت کو ظاہر کرنے کے لئے نمائش کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ مقامات اور عمارتیں ہمیں ہماری تاریخی جڑوں سے جوڑتی ہیں۔ اُنہوں نے مبارک منڈی کمپلیکس سمیت متعدد ورثے کی عمارتوں کی بحالی کے لئے حکومت کی تیز رفتار کوششوں کا بھی ذکر کیا جس کا ایک اہم حصہ اگلے چند مہینوں میں اس کے قدیم حالت میں بحال ہونے کی اُمید ہے۔ اُنہوں نے خطے کے نایاب ورثے کی باریک بینی سے دستاویزات تیار کرنے پر تعریف کی اور معزز صحافی کے ساتھ اَپنی دیرینہ وابستگی کو یاد کیا۔ڈی پی ایس اور ایم ایچ ایس سوشل اینڈ ایجوکیشنل فاو¿نڈیشن کی بانی چیئرپرسن کووارانی ریتو سنگھ نے کہا کہ نمائش شدہ تصاویر جموں و کشمیر کے بھرپور ورثے کی نمائندگی کرتی ہیں جو کافی ٹیبل بُک میں دستاویزی ہونے کی مستحق ہیں۔ اُنہوں نے خطے کے قیمتی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور دستاویزی شکل میں اَپنی ہر ممکن مدد کا بھی یقین دِلایا۔تقریب میں معروف ڈوگری مصنف للت مگوترا، معروف ماہر تعلیم وینا ہنڈا، محترمہ وِجے لکشمی گپتا، ریتوپال سنگھ، سنگیتا شرما، اروند کوتوال، شیوانی کھجوریہ ڈاکٹر وکرم ہنڈا، منیشا ملہوترا اور سرویندرجیت سنگھ کے علاوہ صحافیوں، فن کاروں اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ڈاکٹر میتالی گپتا نے پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے اور شکریہ کی تحریک بھی پیش کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

اننت ناگ نے 53 فیصد ووٹنگ کے ساتھ تاریخ رقم کی

Next Post

چیف سیکرٹری نے مالی برس 2024-25ءکے بجٹ کے اِستعمال کی پیش رفت کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے مالی برس 2024-25ءکے بجٹ کے اِستعمال کی پیش رفت کا لیاجائزہ

چیف سیکرٹری نے مالی برس 2024-25ءکے بجٹ کے اِستعمال کی پیش رفت کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS