Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Opinion

صوبائی کمشنر کشمیر نے اَفسران کو میلہ کھیر بھوانی اور عرس شاہمدان ؒ کیلئے جامع اِنتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

by Indian Times
29/05/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگرانفو28مئی /صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے تولہ مولہ گاندربل اور کولگام، اننت ناگ اور کپواڑہ سمیت دیگر اَضلاع میں میلہ ماتا کھیر بھوانی کے تہوار کو منانے کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں گاندربل، کولگام، کپواڑہ اور اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں، ڈائریکٹر سیاحت ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر، ایف سی ایس اینڈ سی اے، کے پی ڈی سی ایل، اِنفارمیشن، ٹرانسپورٹ، پی ایچ اِی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، ایس ایم سی، ایس آر ٹی سی، ریلیف اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے افسروںکے علاوہ ماتا کھیر بھوانی جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ وہ گاندربل کے تولہ مولہ ، ٹکر ، کپواڑہ ، ضلع کولگام میں لکتی پورہ عشمقام، اننت ناگ اور کولگام ضلع میں ماتا تریپورسندری دیوسر اور ماتا کھیر بھوانی منزگام کے اہم مندروں میں بجلی اور پینے کے پانی سمیت تمام سول اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لئے مناسب ٹرانسپورٹیشن کی سہولیت کو یقینی بنائیں تاکہ اُنہیں ماتا کھیر بھوانی مندر کے دورے کے دوران تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اُنہوں نے مختلف ٹرانزٹ کیمپوں پر بسیں دستیاب کرنے کی بھی ہدایت دی۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے ایس ایم سی کو میلہ کے دوران موبائل بیت الخلا¿ فراہم کرنے کی ہدایت دی اور متعلقہ ایجنسیوں سے کہا کہ وہ میلہ کھیر بھوانی کے آغاز سے قبل تولہ مولہ میں تزئین و آرائش اور اَپ گریڈیشن کے کاموں کو مکمل کریں۔صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ مندر کی اِنتظامیہ کو عقیدت مندوں کے لئے کمبل کا مناسب اِنتظام کرنے کے علاوہ میلہ ماتا کھیر بھوانی کے شرکا¿ کی سہولیت کے لئے واٹر پروف خیموں کا انتظام کریں۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے کہا کہ وہ یاتریوں کی آمد کے بارے میں بروقت رابطہ کرنے کے لیے ایک نوڈل افسر کا تقرر کریں تاکہ درشن کے لئے بھیڑسے بچنے کے لئے احاطے میں عقیدت مندوں کے داخلے کو کنٹرول کیا جا سکے۔اِس کے علاوہ وِجے کمار بِدھوری نے تمام متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ یاتریوں کی آمد کے پیش نظر اِنتظامات میں 20فیصد اِضافہ کریں۔دریں اثنا¿، ماتا کھیر بھوانی جی یاترا ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندوں نے گزشتہ برس کے تہوار کے دوران عقیدت مندوں کو فراہم کئے گئے وسیع اِنتظامات اور سہولیات کے لئے صوبائی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری نے شاہ ہمدان کے عرس کی تقریبات کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ خانقاہ معلی سری نگر، خانقاہ فیض پناہ ترال، جناب صاحب صورہ، آثارِ شریف کلاشپورہ، کعبہ مرگ اور خرم سرہامہ اننت ناگ، ڈورو سیر ہمدان، احمد شریف بانڈی پورہ ، بڈگام ، کپواڑہ ، پلوامہ اور بانڈی پورہ میں شاہمدان کے عرس کی تقریبات کے لئے مناسب انتظامات کریں۔اُنہوں نے بجلی کی دستیابی، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی کے علاوہ فائر ٹینڈرز اور سیکورٹی اِنتظامات کے حوالے سے جامع اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی ایل ایس اے کپواڑہ نے ایل اے ڈی سی سکیم کے تحت بیداری پروگرام کا اِنعقاد کیا

Next Post

شاہد اِقبال نے مربوط دیہی ترقی زو ر دیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شاہد اِقبال نے مربوط دیہی ترقی زو ر دیا

شاہد اِقبال نے مربوط دیہی ترقی زو ر دیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS